ETV Bharat / international

UK PM Visits in Ukraine: یوکرینی صدر زیلنسکی اور برطانوی وزیراعظم جانسن کیف کی سڑکوں پر نظر آئے

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے صدر ولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یوکرین کا دورہ کیا۔ اس دوران برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور یوکرین صدر زیلینسکی نے دارالحکومت کیف کی سڑکوں پر صورتحال کا جائزہ لیا۔

ukraine crisis, UK PM boris johnson and volodymyr zelenskyy walk through streets of kyiv
یوکرینی صدر زیلنسکی اور برطانوی وزیراعظم جانسن کیف کی سڑکوں پر نظر آئے
author img

By

Published : Apr 10, 2022, 8:51 PM IST

بورس جانسن یوکرین کے صدر زیلنسکی سے ملاقات کے لیے کیف پہنچ گئے۔ یوکرین کی وزارت دفاع نے جانسن اور زیلنسکی کی ویڈیو کو آفیشل ٹویٹر پر شیئر کیا اور لکھا کہ، برطانیہ کے وزیراعظم جانسن اور یوکرین کے صدر کیف کی سڑکوں پر نکل آئے۔ دونوں نے شہر کے وسط میں یوکرین کے عام شہریوں سے بات چیت بھی کی۔ یہی جمہوریت نظر آتی ہے۔ یہی ہمت نظر آتی ہے۔ جانسن کے دورہ کیف کے حوالے سے یوکرین کی وزارت دفاع نے کہا کہ لوگوں اور اقوام کے درمیان حقیقی دوستی عیاں ہے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی اور برطانوی وزیراعظم جانسن کیف کی سڑکوں پر نظر آئے

اس سے قبل برطانوی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہفتے کو ہونے والی ملاقات میں برطانیہ کی جانب سے یوکرین کو طویل مدتی امداد سمیت مالی اور فوجی امداد کے نئے پیکج پر بات چیت کی۔ یہ دورہ جانسن کی جانب سے یوکرین کے لیے اعلیٰ صلاحیت والے فوجی سازوسامان خریدنے کے لیے مزید 100 ملین پاؤنڈ کے اعلان کے ایک دن بعد ہوا ہے۔ جانسن نے کہا ہے کہ برطانیہ یوکرین کی مدد کرنا چاہتا ہے تاکہ وہ مسلسل روسی حملوں کے درمیان اپنا دفاع کر سکے۔ برطانوی وزیر اعظم کے یوکرین کے دورے کے حوالے سے یوکرین میں صدر کے دفتر کے نائب سربراہ آندریج سبیہا نے تصدیق کی کہ دونوں رہنما کیف میں ملاقات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: British PM Boris Johnson Arrived in Kyiv: برطانوی وزیراعظم یوکرین کے دارالحکومت کیف پہنچے، زیلنسکی سے ملاقات کی

جمعہ کو جرمن چانسلر اولاف شولٹز کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران جانسن نے کہا تھا کہ وہ یوکرائنی فوج کو ایک طیارہ شکن میزائل اور مزید 800 ٹینک شکن میزائل دیں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مزید ہیلمٹ، نائٹ ویژن آلات اور دیگر ہتھیاروں کا وعدہ کیا۔ اہم بات یہ ہے کہ برطانیہ سے دو لاکھ غیر مہلک فوجی سازوسامان کی کھیپ پہلے ہی یوکرین پہنچ چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.