ETV Bharat / international

Brimstone Missiles برطانیہ 600 بریمسٹون میزائل یوکرین کو بھیجے گا - جنگی محاذ پر اضافی 600 بریمسٹون میزائل

برطانیہ کے سیکریٹری آف اسٹیٹ ڈفینس بین والیس نے کہا کہ آج میں کہہ سکتا ہوں کہ ہم جنگی محاذ پر اضافی 600 بریمسٹون میزائل یوکرین کو بھیجیں گے، جو میدان جنگ میں کنٹرول کرنے میں اہم رول ادا کرے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 20, 2023, 6:34 PM IST

لندن: برطانوی وزیر دفاع نے ایسٹونیا میں جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک یوکرین کو روس سے لڑنے میں مدد کے لیے اضافی 600 بریمسٹون میزائل بھیجے گا۔ بین والیس نے تاپا کے اسٹونین فوجی اڈے پر اپنے کئی یورپی ہم منصبوں کے ساتھ عطیہ دہندگان کی ملاقات کے بعد اس بات کی تصدیق کی کہ ان کا ملک یوکرین کو روس کے خلاف جنگ میں فوجی مدد کے طور بریمسٹون میزائل فراہم کرے گا۔

بین والیس نے کہا کہ 'آج میں کہہ سکتا ہوں کہ ہم جنگی محاذ پر اضافی 600 بریمسٹون میزائل بھی بھیجیں گےجو یوکرین کو میدان جنگ میں کنٹرول کرنے میں مدد کرنے کے لیے اہم ہے۔' لندن نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ وہ یوکرین کو جنگی ٹینک بھیجے گا، جو اس سلسلے میں کیف کی درخواست پر پورا اترنے والا پہلا ملک ہوگا۔ جرمنی کے رامسٹین فوجی اڈے پر امریکہ کی طرف سے بلائے گئے پچاس ممالک کے اجلاس کے دوران جمعہ کو یوکرین کے لیے فوجی مدد کے بارے میں بات چیت جاری رہی۔

والیس نے جمعرات کو مزید کہا کہ ہم آج یہاں ہیں اور ہم کل رامسٹین میں ہوں گے تاکہ (روسی) صدر ولادیمیر پوتین کو یہ بات واضح طور پر سمجھائی جائے کہ ہم یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے۔ اگر صدر پوتین شرط لگا رہے ہیں کہ ہم اس سال تھک جائیں گےتو وہ غلطی پر ہیں۔ ہم اس سال، اگلے سال اوراس سے اگلے سال کے لیے منصوبے بنائیں گے۔ ہم طویل جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ نیزوالیس نے روس سے یوکرین سےفوجیں نکالنے اور جنگ بندی کرکے تنازع کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: US Announces New Weaponry For Ukraine امریکہ نے یوکرین کے لیے فوجی امداد کا اعلان کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.