لندن: برطانیہ، ایران پر دباؤ ڈالنے کے لیے جلد ہی پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد قرار دے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نشریاتی ادارے ٹیلی گراف نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کی طرف سے ایران کے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد گروپ قرار دیا جانے کا اندیشہ ہے جنہوں نے حکومت مخالف مظاہروں میں شریک برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 7 افراد کو گرفتار کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق برطانیہ جلد ہی پاسدارانِ انقلاب پر دہشت گردی کا اعلان کرے گا جس کی معاونت برطانوی سیکیورٹی وزیر اور وزیر داخلہ نے کی ہے۔UK government On Iran
ایران کے پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کا مطلب یہ ہوگا ہے کہ اس گروپ سے تعلق رکھنا، اس کی میٹنگ میں شرکت کرنا اور عوام میں اس کا لوگو لے جانا جرم ہوگا۔تاہم برطانیہ کی وزارت داخلہ نے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کرنے والے 7 افراد کو گرفتار کیا تھا جن کا تعلق برطانیہ سے ہے۔ واضح رہے کہ ایران کے اسلامی لباس کوڈ کی مبینہ خلاف ورزی کرنے کے جرم میں اخلاقی پولیس نے 22 سالہ مہسا امینی کو گرفتار کیا تھا اور بعدازاں وہ ہسپتال میں جاں بحق ہوگئیں تھیں۔ نوجوان خاتون کی ہلاکت کے خلاف ایران بھر میں عوامی احتجاج شروع ہوگئے جہاں مظاہرین اور پاسدارانِ انقلاب کے درمیان سخت کشیدگی اور جھگڑے بھی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: شام: راکٹ حملہ میں ایرانی پاسداران انقلاب کے جوان کی موت
یو این آئی