ETV Bharat / international

UK may supply fighter jets to Ukraine روسی فوج کے انخلاء کے بعد برطانیہ یوکرین کو لڑاکا طیارے فراہم کر سکتا ہے - Russia Ukraine War

یوکرین کو لڑاکا طیارے بھیجنا اس وقت برطانیہ کی ترجیح نہیں ہے تاہم ایسی سپلائی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ اگر روسی فوج یوکرین سے نکل جاتی ہے تو یوکرین کے لوگوں کو اپنی فضائی حدودکی حفاظت کے لئے لڑاکا طیارے دیے جا سکتے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 28, 2023, 7:14 PM IST

ماسکو: روس کی جانب سے یوکرین سے اپنی فوجیں ہٹانے کے بعد، برطانیہ اسے (یوکرین) کو فضائی نگرانی کے مشن کے لیے لڑاکا طیارے فراہم کر سکتا ہے۔ مقامی اخبار 'دی ٹیلی گراف' نے ایک سینئر برطانوی فوجی افسر کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ اخبار نے اطلاع دی ہے کہ یوکرین کو لڑاکا طیارے بھیجنا اس وقت برطانیہ کی ترجیح نہیں ہے تاہم ایسی سپلائی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ اگر روسی فوج یوکرین سے نکل جاتی ہے تو یوکرین کے لوگوں کو اپنی فضائی حدودکی حفاظت کے لئے ایک فضائی پولیس مشن کے آپریشن کی ضرورت ہوتی ہے تو برطانیہ اس طرح کے منظرنامے پر غورکرسکتا ہے۔

دریں اثنا، جرمن چانسلر اولاف شولز نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ جرمن مسلح افواج یوکرین کو اپنے گوداموں سے 14 لیوپرڈ 2 جنگی ٹینک فراہم کرے گی، لیکن جیٹ طیاروں کے اس کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ یوکرینی تنازع روس اورنیٹو کے درمیان ایک مسلح تعطل میں تبدیل ہوجائے۔ ادھر جرمن چانسلر اولاف شولز نے یوکرین کو لیپرڈ جنگی ٹینک بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے بعد دوسرے ممالک جیسے پولینڈ کے لیے بھی اسی طرح کے جنگی ہتھیار فراہم کرنے کے لیے راہ ہموار ہوگئی۔ ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق معاملے سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ اس پیش رفت کے بعد امریکہ بھی یوکرین کو ابرامز ٹینک فراہم کر سکتا ہے۔ سب سے پہلے اس خبر کو رپورٹ کرنے والے 'اسپیگل' میگزین نے بتایا کہ فیصلہ لیپرڈ 2 اے 6 ٹینکوں کی کم از کم ایک کمپنی سے متعلق کیا گیا۔ ایک کمپنی میں عام طور پر 14 ٹینک ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War روس کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے، ایمانوئل میکرون

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.