ETV Bharat / international

پاکستان میں عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم میں دو فوجی ہلاک - انکاؤنٹر میں دو پاکستانی فوجی ہلاک

پاکستانی فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز صوبے میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر عسکریت پسندوں کے خلاف گشت کر رہی تھیں۔ اسی دوران عسکریت پسندوں نے جوانوں پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ میں ایک فوجی افسر سمیت دو جوانوں کی موت ہوگئی اور ایک جوان زخمی ہوگیا۔

Two soldiers killed in clash with militants in Pakistan

author img

By

Published : Jul 3, 2023, 2:20 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے ساتھ ایک تصادم میں ایک فوجی افسر سمیت دو فوجی ہلاک ہو گئے۔ یہ اطلاع پیر کو ایک فوجی بیان میں دی گئی۔ فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ اتوار کو اس وقت پیش آیا جب سیکیورٹی فورسز صوبے میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر عسکریت پسندوں کے خلاف گشت کر رہی تھیں اسی دوران عسکریت پسندوں نے جوانوں پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ میں ایک فوجی افسر سمیت دو جوانوں کی موت ہوگئی اور ایک جوان زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ عسکریت پسند سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر فائرنگ کرنے کے علاوہ علاقے میں دیسی ساختہ بم نصب کرنے میں ملوث تھے۔ بیان کے مطابق عسکریت پسندوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: IED Blast in Pakistan شمالی وزیرستان میں آئی ای ڈی دھماکے میں دو کانسٹیبل کی موت

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے جنوبی ایشیا ئی ملک میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے خفیہ کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ اس سے قبل اتوار کی رات آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں ایک آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ گولی باری میں تین عسکریت پسند مارے گئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.