امریکی ریاست اوریگن میں سیف وے گروسری اسٹور میں بندوق بردار حملہ آور کی فائرنگ سے کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے۔ فاکس نیوز نے بینڈ کے پولیس ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان شیلا میلر کے حوالے سے بتایا کہ جب افسران شام 7 بجے جائے وقوعہ پر پہنچے تو انہوں نے حملہ آور کو شمال مشرقی بینڈ کے ایک اسٹور میں مردہ پایا۔ پولیس چیف مائیک کرانٹز نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ حملہ آور اسٹور کے پیچھے کے رہائشی علاقے سے فورم شاپنگ سینٹر کی پارکنگ میں داخل ہوا۔ حملہ آور نے پارکنگ میں اے آر 15 طرز کی رائفل سے فائرنگ کی۔ حملہ آور کی فائرنگ میں دو لوگ ہلاک ہوگئے۔Firing in US
پولس اہلکار موقع پر پہنچے تو حملہ آور فائرنگ کر رہا تھا۔ اس کے بعد پولیس نے اسے مردہ پایا۔ تاہم اہلکاروں نے کوئی گولی نہیں چلائی تھی۔ فاکس نیوز نے پولیس افسر کے حوالے سے بتایا کہ ایک شخص زخمی بھی ہوا تھا جو خطرے سے باہر ہے۔ پولس کو مشتبہ شخص کی لاش کے پاس سے ایک AR-15 طرز کی رائفل اور ایک بندوق ملی ہے۔ پولس کو دوسرے حملہ آور کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ پولس حملہ آور اور مقتولین کی شناخت کر رہی ہے۔
اس سے قبل لاس اینجلس میں ایک شخص نے پرہجوم اجتماع کے اندر فائرنگ کر دی جس سے چھ افراد زخمی ہو گئے۔ شنہوا خبر رساں ایجنسی نے مقامی ٹی وی اسٹیشن کے حوالے سے بتایا کہ یہ فائرنگ اتوار کو ایک بار میں تقریباً 12.45 بجے ہوئی۔ عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ کئی لوگوں کے درمیان لڑائی ہوئی جس میں سے ایک شخص نے بندوق نکالی اور ہجوم پر گولی چلا دی جس میں چار مرد اور دو خواتین زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ 25 سالہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔