ETV Bharat / international

Jeddah Rain جدہ میں شدید بارش سے دو افراد ہلاک - سعودی عرب کے جدہ میں شدید بارش

سعودی عرب کے جدہ سمیت مغربی علاقوں میں شدید بارش کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ موسلادھار بارش کی وجہ سے اسکولز کو بند کر دیا گیا ہے۔ School Closed due to rain in Jeddah

جدہ میں شدید بارش سے دو افراد ہلاک
جدہ میں شدید بارش سے دو افراد ہلاک
author img

By

Published : Nov 25, 2022, 10:16 AM IST

ریاض: سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ سمیت مغربی علاقوں میں جمعرات کو شدید بارش کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ موسلادھار بارش سے پروازوں میں تاخیر ہوئی اور اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔ مکہ مکرمہ کی علاقائی حکومت نے اپنے ٹویٹر صفحہ پر اطلاع دی ہے کہ’’اب تک دو لوگوں کی موت کی تصدیق کی گئی اور ہم سب سے اپیل کرتے ہیں کہ جب تک ضروری نہ ہو وہ گھروں سے باہر نہیں نکلیں‘‘۔ سرکاری چینل الاخباریہ نے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں عبادت گزاروں کی فوٹیج دکھائی جس میں وہ کعبۃ اللہ کا طواف کر رہے ہیں۔ heavy rain in Jeddah

جدہ میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھڑے پانی سے ٹریفک متاثر ہو رہا ہے۔ بعض تصاویر میں جدہ میں شاہراہوں پر پانی کھڑا دیکھا جاسکتا ہے اور اس سے ٹریفک متاثر ہو رہا ہے اور کچھ گاڑیاں جزوی طور پر ڈوبی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ شہر کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے سے خراب موسمی حالات کے پیش نظرکچھ پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔انتظامیہ نے مسافروں پر زوردیا کہ وہ اپنی پروازوں کے تازہ شیڈول کے لیے متعلقہ فضائی کمپنی سے رابطہ کریں‘‘۔ سعودی پریس ایجنسی نے طلوع فجر سے قبل اطلاع دی تھی کہ شہر کے اسکولوں کوعارضی طورپربند کردیا جائے گا کیونکہ بارش کا سلسلہ دن بھرجاری رہنے کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔ universities close due to Heavy Rain in Jeddah

یہ بھی پڑھیں: Philippines Floods فلپائن میں سیلاب سے 31 افراد ہلاک

واضح رہے کہ جدہ میں قریباً ہرسال موسم سرما میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب آتے ہیں اور سنہ 2009 میں شہر میں بارش کے بعد آنے والے تباہ کن سیلاب میں 123 افراد ہلاک اور اس کے دو سال بعد مزید 10 افراد کی سیلاب سے موت ہوگئی تھی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.