ETV Bharat / international

Miracle Rescue in Turkey Quake معجزہ، ترکیہ میں زلزلے کے ایک سو اٹھائیس گھنٹے بعد دو ماہ کا بچہ زندہ نکالا گیا - ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے

ترکیہ کے صوبے ہاتائے میں دو ماہ کے بچے کو 128 گھنٹے تک ملبے میں رہنے کے بعد زندہ نکالا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بچے کو ضروری طبی معائنے کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایسے ہی ایک ریسکیو آپریشن میں مغربی شام کے صوبہ ادلب میں بھی پانچ افراد پر مشتمل ایک خاندان کو پانچ دنوں بعد ملبے سے زندہ نکالا گیا۔

Two month old baby survives for 128 hours under rubble in quake hit Turkey
ترکیہ میں زلزلے کے ایک سو اٹھائیس گھنٹے بعد دو ماہ کے بچہ کو زندہ نکالا گیا
author img

By

Published : Feb 12, 2023, 7:48 PM IST

Two month old baby survives for 128 hours under rubble in quake hit Turkey

صوبہ ہاتائے: ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے جہاں ہزاروں جانی نقصان ہو رہا ہے وہیں حیران کن خوشخبری بھی منظر عام پر آ رہی ہے، جس کو معجزہ بھی قرار دیا جارہا ہے، دراصل ترکیہ کے صوبے ہاتائے میں ایک دو ماہ کا بچہ 128 گھنٹے تک مبلے میں دبے رہنے کے باوجود زندہ رہا۔ اس بچے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اس شخص کی انگلی چوس رہا ہے جس نے اسے اپنی گود میں لے رکھا ہے۔

ملک کی انادولو ایجنسی نے ہفتے کے روز ٹویٹ کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی کہ بچہ تباہی سے بچ گیا اور اسے فوری طور پر طبی معائنے کے لیے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایک درجن سے زیادہ لوگوں کو زلزلے کے آنے کے پانچویں روز زندہ نکالا گیا ہے، جن میں صوبہ ہاتائے کے دارالحکومت انتاکیا میں ایک سات ماہ کا بچہ اور پیر کے زلزلے کے مرکز کے قریب ترین ترک شہر قہرامان مارش میں ایک خاندان بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ ایک 23 سالہ شامی شخص کو اس کے گھر کے ملبے سے تقریباً پانچ دن تک پھنسے رہنے کے بعد بچا لیا گیا، وہ گندے پانی پی کر زندہ رہا۔ اس وقت ساحلی شہر لطاکیہ کے ایک اسپتال میں داخل ہے جہاں اس کی 60 سالہ والدہ بھی زیر علاج ہیں۔وہیں ترکیہ اور شام سے ایسی بہت سی خبریں سامنے آرہی ہیں جہاں لوگوں کی جانیں ابھی بھی معجزانہ طور پر بچ رہی ہے۔

ترکیہ میں راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف این ڈی آر ایف کے اہلکاروں نے ترک فوج کے جوانوں کے ساتھ مل کر صوبہ غازینٹیپ کے شہر نوردگی میں آپریشن کیا تھا۔ این ڈی آر ایف کے جوانوں نے جمعرات کو اس علاقے سے ایک 6 سالہ بچی کو بچایا تھا۔ ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلوں کے بعد سے حالات روز بروز خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ بھارت آپریشن دوست کے تحت دونوں ممالک میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ ہندوستان کی نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیمیں ترکیہ اور شام میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Syria Earthquake ملبے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو پانچ روز بعد زندہ ریسکیو کیا گیا

Baby Born In Syria Quake Rubble شام میں ملبے تلے جنم لینے والی بچی دنیا میں آتے ہی تنہا ہوگئی

واضح رہے ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد سے ہی منہدم عمارتوں کے ملبے تلے دبے لوگوں کو زندہ نکالنے کے لیے ریسکیو آپریش جاری ہے۔ آج ساتویں دن بھی لوگ اپنوں کی تلاش میں ریسکیو ٹیموں کا ہاتھ بٹا رہے ہیں لیکن ملبے تلے دبے لوگوں کے زندہ بچ جانے کے امکانات معدوم ہوتے جا رہے ہیں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 29 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ترکیہ میں کم از کم 24,617 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ شام میں کم از کم 4,500 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.