ETV Bharat / international

Blast in Pakistan پاکستان میں بم دھماکہ، دو لوگوں کی موت

author img

By

Published : Mar 5, 2023, 6:24 PM IST

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں اتوار کو ایک بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ بم دھماکے میں ملوث افراد کی تلاش کی جا ری ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

اسلام آباد: پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا میں اتوار کے روز ایک بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع بانو میں بارود سے لیس موٹر سائیکل میں اس وقت دھماکہ ہوا جب حکومت کی حامی امن پسند ملیشیا کی ایک گاڑی اس کے قریب سے گزری۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم دہشت گردوں نے گاڑی میں ریموٹ کنٹرول سے دھماکہ کیا۔ دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس واردات کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے پولیس چیف کے دفتر کو مسلح افراد نشانہ بنایا تھا، جس میں دو اہلکاروں اور ایک رینجر سمیت چار افراد ہلاک 19 دیگر زخمی تھے۔ حالانکہ ان سرگرمیوں میں کم از کم تین دہشت گرد بھی مارے گئے۔ دہشت گردوں کا حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب اس وقت پاکستان سپر لیگ میں غیر ملکی کرکٹ کھلاڑی حصہ لے رہے تھے اور کراچی میزبانی کر رہے تھے۔ پاکستان ایک اور حالیہ واقعہ میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا۔ دراصل پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ کے شمالی وزیرستان ضلع میں فوج اور دہشت گرد کے درمیان مڈبھیڑ ہوئی۔ اس مڈبھیڑ میں دہشت گرد کو مارا گیا۔ پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے شہری علاقے میں کارروائی کی گئی۔ اس کارروائی کے دوران سکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: Encounter In Pakistan پاکستانی سکیورٹی فورسز کے ساتھ مڈبھیڑ میں ایک شدت پسند ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.