ETV Bharat / international

California Halloween Party Shooting امریکہ میں ہالووین پارٹی کے دوران فائرنگ، دو افراد ہلاک - کیلیفورنیا ہالووین پارٹی فائرنگ

کیلیفورنیا میں لاس اینجلس کے مشرق میں واقع کووینا میں ہالووین پارٹی میں فائرنگ ہوئی۔ اس فائرنگ میں دو افراد ہلاک جب کہ دو زخمی ہو گئے۔ Halloween Party in Covina of California

امریکہ میں ہالووین پارٹی کے دوران فائرنگ، دو افراد ہلاک

author img

By

Published : Oct 31, 2022, 10:33 AM IST

لاس اینجلس: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لاس اینجلس کے مشرق میں واقع کووینا میں ہالووین پارٹی میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف کے محکمہ نے کہا کہ زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ محکمہ نے بتایا کہ پارٹی میں شامل ایک شخص نے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگیا۔ Firing in California Halloween Party

پولیس نے بتایا کہ پولیس بیل بروک اسٹریٹ کے 17000 بلاک پر مقامی وقت کے مطابق تقریباً 12:27 پر پہنچی۔ یہاں پیش آنے والے واقعے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ تین دیگر افراد کو مقامی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان میں سے ایک کو بعد میں مردہ قرار دیا گیا۔ فائرنگ کے واقعہ کی جانچ کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Halloween Stampede at Seoul ہالووین بھگدڑ میں ہلاکتوں کی تعداد 151 ہوگئی، صدر نے قومی سوگ کا اعلان کیا

واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں ہالووین فیسٹیول کے دوران ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ دارالحکومت سیئول میں ہیلووین تہوار کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی تھی بہت زیادہ ہجوم کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد بھگدڑ کے درمیان درجنوں افراد کو دل کا دورہ پڑا اور 154 لقمہ اجل بن گئے۔ Halloween Stampede in South Korea

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.