ETV Bharat / international

Tel Aviv Shooting: تل ابیب فائرنگ میں دو ہلاک - تل ابیب میں فا ئرنگ

تل ابیب کے ایک مصروف علاقے میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی ہے،جس کے نتیجے مںی دو اراد ہلاک جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوئےہیں ،جنہیں مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ،زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ،مذکورہ علاقہ میں متعدد بار ریستوران واقع ہے ۔Two killed, Eight wounded in Tel Aviv shooting

فائرنگ
فائرنگ
author img

By

Published : Apr 8, 2022, 6:44 AM IST

Updated : Apr 8, 2022, 7:09 AM IST

اسرائیل کے دارلحکومت تل ابیب میں ہوئی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں،فوری طور پرفائرنگ کے محرک کا پتا نہیں چل سکا لیکن یہ حملہ فلسطینیوں کے حالیہ متعدد مہلک حملوں کے بعد کیا گیا ہے۔ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق تل ابیب شہر کے وسط میں’’متعدد مقامات‘‘پر فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔Two killed, Eight wounded in Tel Aviv shooting

فائرنگ کا ایک واقعہ تل ابیب کی ڈزنگوف اسٹریٹ پر رونما ہوا ہے۔یہ شہر کا ایک مرکزی راستہ اور ویک اینڈ منانے والوں کے لیے ایک مقبول مقام ہے۔

مقامی عہدیدار کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں تین سے پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں، اور اہلکار جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔انھوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اس علاقے میں جانے سے گریز کریں۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نفتالی بینیٹ تل ابیب میں واقع فوجی ہیڈ کوارٹر سے صورت حال کی نگرانی کر رہے تھے۔

رمضان المبارک کے آغاز سے قریباً ایک ہفتہ قبل فلسطینی حملہ آوروں کے متعدد حملوں میں گیارہ اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں اور اس کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:Jerusalem Attack: فلسطینی حملے میں ایک اسرائیلی ہلاک، چار زخمی

گذشتہ سال رمضان المبارک میں ہونے والے مظاہروں اور جھڑپوں کے نتیجے میں اسرائیل نے غزہ پرجنگ مسلط کردی تھی اور مئی میں گیارہ روز تک غزہ کی پٹی کے مختلف شہروں اور قصبوں پر اسرائیلی فوج کے زمینی اور فضائی حملے جاری رہے تھے۔

Last Updated : Apr 8, 2022, 7:09 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.