ETV Bharat / international

Indian students drown in US lake تلنگانہ کے دو طالب علم امریکی جھیل میں غرقاب

امریکی ریاست میسوری میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے دو طالب علم اوزرکس جھیل میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ تلنگانہ کے وزیر کے ٹی راما راؤ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے اپنی ٹیم سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد لاش کو واپس لانے میں متاثرین کے اہل خانہ کی مدد کریں۔Indian students drown in US lake

Two Indian students drown in US lake
تلنگانہ کے دو طالب علم امریکی جھیل میں غرقاب
author img

By

Published : Nov 28, 2022, 6:20 PM IST

حیدرآباد: امریکی ریاست میسوری میں تلنگانہ کے دو طالب علم اوزرکس جھیل میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ میسوری اسٹیٹ ہائی وے پٹرول ڈویژن کے ذریعہ متاثرین کی شناخت 24 سالہ اُتیج کنٹا اور 25 سالہ شیوا کیلیگاری کے طور پر کی گئی ہے۔ شیوا رنگاریڈی ضلع کے تندور کا رہنے والا ہے جبکہ اتیج ہنم کونڈہ کا رہائشی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 26 نومبر کی دوپہر تقریباً 2.30 بجے پیش آیا، جب دونوں دوست اُتیج کنٹا اور شیوا ڈی کالیگری تھینکس گیونگ ویک اینڈ پر اوزرکس جھیل میں تیراکی کی غرض سے گئے تھے۔ دونوں طلباء سینٹ لوئس یونیورسٹی میں ماسٹرز کی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ Indian students drown in US lake

لنگانہ کے وزیر کے ٹی راما راؤ کا ٹویٹ
لنگانہ کے وزیر کے ٹی راما راؤ کا ٹویٹ

تلنگانہ کے وزیر کے ٹی راما راؤ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے اپنی ٹیم سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد لاش کو واپس لانے میں متاثرین کے اہل خانہ کی مدد کریں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب اتیج پانی میں ڈوبنے لگا تو شیوا اس کی مدد کے لیے جھیل میں چھلانگ لگا دیا لیکن ایک دوست دوسرے کو بچانے میں کامیاب نہیں ہوسکا اور دونوں ڈوب گئے۔ اُتیج کی لاش کو میسوری اسٹیٹ ہائی وے پٹرول واٹر ڈویژن کی ٹیم نے واقعے کے چند گھنٹے بعد برآمد کرلی، جبکہ شیوا کی لاش کو اگلے دن ایک غوطہ خور ٹیم نے برآمد کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Indian student in Canada Dies کینیڈا میں بھارتی طالب علم کی سڑک حادثے میں موت

Indian American student killed بھارتی نژاد امریکی طالب علم کا قتل، کورین روم میٹ حراست میں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.