ETV Bharat / international

Yemen Explosion شمالی یمن میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو بچے ہلاک - یمن میں دھماکہ

شمالی یمن میں بارودی سرنگ میں دھماکہ ہوا جس میں دو بچوں کی موت ہو گئی۔ یہ دھماکہ ملک کے الجوف صوبے کے مغرب میں ہوا۔ mine explosion in northern Yemen

شمالی یمن میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو بچے ہلاک

author img

By

Published : May 28, 2023, 10:20 AM IST

صنعا: شمالی یمن میں حوثی عسکریت پسندوں (انصار اللہ موومنٹ) کی طرف سے بچھائے گئے بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو بچے ہلاک ہو گئے۔ یہ اطلاع مقامی میڈیا نے دی ہے۔ مقامی میڈیا نے ہفتے کے روز ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سرنگ میں دھماکہ الجوف صوبے کے مغرب میں ہوا۔ دھماکے میں دو بچے ہلاک جب کہ ان کے والدین اور تیسرا بچہ زخمی ہوا۔ یمن 2014 سے سرکاری سکیورٹی فورسز اور حوثی جنگجوؤں کے درمیان مسلح تصادم کا شکار ہے۔ مارچ 2015 میں صورتحال اس وقت خراب ہوئی جب سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد نے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کی حمایت سے حوثی باغیوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا۔ جس کے بعد حوثیوں نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے سعودی فورسز پر حملہ کیا اور سعودی عرب پر میزائل داغے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل خامہ پریس نے رپورٹ کیا کہ افغانستان کے صوبہ بغلان میں کوئلے کی کانوں میں ہونے والے دھماکے میں کل چار کارکن کے دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ 23 مئی کو افغانستان کے صوبہ بغلان کے تال برفک اور جلگاہ اضلاع میں گیس کے دو الگ الگ دھماکوں میں کوئلے کی کان کے چار مزدور ہلاک ہو گئے۔ اس سے قبل 17 مئی کو صوبہ بغلان کے ضلع تلے برفک میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے کی وجہ سے ایک کان کن کی موت ہو گئی تھی جب کہ دو دیگر افراد کو زخمی ہو گئے تھے۔ جس کے بعد ملک کے کان کے تحفظ کے ضوابط پر مزید سوالات اٹھ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Afghanistan Explosion شمالی افغانستان کے پل خمری شہر میں دھماکے سے سولہ افراد زخمی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.