ETV Bharat / international

Afghanistan Explosion مشرقی افغانستان میں دھماکے میں دو بچے ہلاک - افغانستان میں بم دھماکہ

افغانستان کے مشرقی صوبہ خوست میں دھامکہ ہوا ہے جس میں دو بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی راحت اور بچاؤ ٹیمیں اور سکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ وہیں زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Bomb Blast In Afghanistan

مشرقی افغانستان میں دھماکے میں دو بچے ہلاک

author img

By

Published : May 17, 2023, 11:37 AM IST

خوست: افغانستان کے مشرقی صوبے خوست میں ایک گھر میں دھماکہ ہوا، اس دھماکے میں دو بچے ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ صوبائی پولیس کے ترجمان مستغفیر گرباز نے یہ اطلاع دی۔ پولیس کے ترجمان مستغفیر گرباز نے بتایا کہ ضلع اسماعیل خیل مندوزئی کے بہرام خیل گاؤں میں مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بجے ہونے والے دھماکے میں دو بچے موقع پر ہی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی راحت اور بچاؤ ٹیمیں اور سیکورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی بچوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ دریں اثنا، گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ منگل کی صبح ایک گھر کے اندر دھماکہ ہوا، جس میں دو بہن بھائیوں کی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ مارچ 2023 میں کابل میں دھماکہ پیش آیا تھا۔ جس میں چھ لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ دھماکہ کابل میں وزارت خارجہ روڈ پر داؤدزئی ٹریڈ سینٹر کے قریب ہوا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ عسکریت پسند تنظیم داعش کے خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اس دھماکے میں چھ افراد ہلاک ہوئے۔ زخمیوں میں بچے بھی شامل تھے۔ جس علاقے میں دھماکہ ہوا وہاں کئی سرکاری عمارتیں اور سفارت خانے واقع ہیں۔ اس سے قبل جنوری 2023 میں کابل میں وزارت خارجہ کے سامنے دھماکا ہوا تھا، جس میں 5 شہری ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Kabul Airport Attacker killed کابل ایئر پورٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا داعش لیڈر ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.