ETV Bharat / international

ISIS Attack in Iraq عراق میں داعش کے حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک - عراق میں فوجی اہلکار ہلاک

عراقی فوج کے مطابق عراق کے شمالی صوبے کرکوک میں داعش کے حملے میں دو فوجی اہلکار کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ بغداد سے 250 کلومیٹر شمال میں پیش آیا۔ army personnel killed in Iraq

عراق میں داعش کے حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک

author img

By

Published : Jun 12, 2023, 8:50 AM IST

Updated : Jun 12, 2023, 11:14 AM IST

بغداد: عراق کے شمالی صوبے کرکوک میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے عسکریت پسندوں کے حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ عراقی فوج نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ سے وابستہ میڈیا آؤٹ لیٹ سیکیورٹی میڈیا سیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ واقعہ بغداد سے 250 کلومیٹر شمال میں کرکوک کے شمال مغرب میں واقع الدیبیس کے علاقے میں ہفتے کی رات پیش آیا۔ آئی ایس کے عسکریت پسندوں نے ایک فوجی چوکی پر فائرنگ کی جس سے جھڑپ شروع ہو گئی۔ بیان کے مطابق ایک فوجی کمیٹی واقعہ کی تحقیقات کے لیے جائے واقع پر پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ اپریل 2023 میں عراق کے شمالی صوبے کرکوک میں شدت پسند گروپ اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے ایک ٹھکانے پر کیے گئے فضائی حملے میں چار عسکریت پسند ہلاک ہو گئے تھے۔ عراقی فوج نے یہ اطلاع دی۔ عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ سے متعلق سیکیورٹی میڈیا سیل کے ایک بیان کے مطابق خفیہ رپورٹ کی بنیاد پر عراقی جنگی طیاروں نے صوبائی دارالحکومت کرکوک کے جنوب مغرب میں، بغداد سے تقریباً 250 کلومیٹر شمال میں وادي الشاي علاقے میں فضائی حملہ کیا۔ فضائی حملے میں آئی ایس کے چار عسکریت پسند مارے گئے اور ان کا ٹھکانہ تباہ ہو گیا۔ واضح رہے کہ 2017 میں آئی ایس کی شکست کے بعد سے عراق کی سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے، لیکن آئی ایس کے عسکریت پسند شہری مراکز، صحراؤں اور ناہموار علاقوں میں موجود ہیں اور سیکیورٹی فورسز اور ملک کے شہریوں کے خلاف گوریلا حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Turkish Strike in Iraq ترکیہ کے فضائی حملے میں تین یزیدی عسکریت پسند ہلاک

یو این آئی

Last Updated : Jun 12, 2023, 11:14 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.