ETV Bharat / international

Clash in Khyber Pakhtunkhwa شمال مغربی پاکستان میں جھڑپ، دو فوجی جوان اور دو عسکریت پسند ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں تین جون کو فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے جھڑپ میں دو فوجی جوان اور دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ Clash in north west Pakistan

شمال مغربی پاکستان میں جھڑپ، دو فوجی جوان اور دو عسکریت پسند ہلاک

author img

By

Published : Jun 4, 2023, 10:55 AM IST

اسلام آباد: پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں ہفتہ کی دیر شام سلامتی دستے کے ساتھ مڈبھیڑ میں کم از کم دو عسکریت پسند مارے گئے۔ پاک فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ فائرنگ کا تبادلہ ضلع کے جان خیل علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران ہوا۔ سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا اور جائے وقوعہ سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا۔ پاکستانی فوج کے دو جوان بھی ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ملک کی مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا میں عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے تیل اور گیس کی ایک نجی تنصیب پر حملہ کیا جس میں کم از کم چھ سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ پولیس حکام نے جانکاری دی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے صحافیوں کو بتایا کہ افغانستان کی سرحد سے متصل ضلع ہنگو کے علاقے منجی خیل میں دو درجن سے زائد بھاری ہتھیاروں سے لیس عسکریت پسندوں نے پلانٹ پر حملہ کیا جس میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے چار اہلکار اور دو پرائیویٹ سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Pakistan Attack پاکستان میں سیکیورٹی قافلے پر حملہ، متعدد ​​زخمی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.