ETV Bharat / international

Turkey Coal Mine Blast ترکی میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 28 افراد ہلاک

ترکی کے صوبہ بارتن میں کوئلے کی کان میں ہوئے دھماکے میں 28 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ترک وزیر صحت فرحتین کوکا نے کہا کہ 11 افراد کو بچا لیا گیا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔ Coal mine explosion in Turkey

ترکی میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 28 افراد ہلاک

author img

By

Published : Oct 15, 2022, 1:20 PM IST

انقرہ: ترکی کے صوبہ بارتن میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے کم از کم 28 افراد ہلاک اور کئی دیگر کان میں پھنس گئے ہیں۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کودھماکے کے وقت کان میں تقریباً 110 افراد کام کر رہے تھے، جن میں سے زیادہ تر 300 میٹر سے زیادہ گہری کان میں ہیں۔ ترک وزیر صحت فرحتین کوکا نے کہا کہ 11 افراد کو بچا لیا گیا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔ Turkish mine explosion

انہوں نے کہا کہ ہنگامی کارکن رات بھر پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کی کوششوں میں مصروف رہے۔ رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاپتہ افراد کے لواحقین اور دوست احباب بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں جو اپنے پیاروں کی خبر کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کولمبیا: کوئلے کی کان میں دھماکہ سے دو مزدور ہلاک

بتایا جا رہا ہے کہ دھماکہ تقریباً 300 میٹر کی گہرائی میں ہوا۔ وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے کہا کہ کم از کم 49 افراد 300 سے 350 میٹر کے درمیان ایک 'خطرناک' علاقے میں کام کر رہے تھے۔ دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے اور مقامی پراسیکیوٹر آفس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ یہ سرکاری کان 'ترکی ہارڈ کول انٹرپرائزز' ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.