ETV Bharat / international

Turkish, Swedish, Finnish FMs meet ترکیہ کے وزیرخارجہ کی سویڈن اور فن لینڈ کے وزرائے خارجہ سے ملاقات - سویڈن اور فن لینڈ

ترکیہ نے نیٹو میں شامل ہونے کے امیدوار سویڈن اور فن لینڈ پر 'پی کے کے' اور اس کے اتحادیوں جیسے کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس کے ساتھ نرمی برتنے کا الزام لگایا ہے۔Turkish, Swedish, Finnish FMs meet

Turkish Foreign Minister
ترکیہ کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو
author img

By

Published : Nov 29, 2022, 10:54 PM IST

استنبول: ترکیہ کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے کہا ہے کہ وہ آج منگل کو بخارسٹ میں نیٹو اتحاد کے اجلاس کے موقع پر اپنے سویڈن اور فن لینڈ کے ہم منصبوں سے نیٹو میں شمولیت کے لیے ان ممالک کی درخواستوں پر بات چیت کریں گے۔ نجی ترک ٹی وی چینل ’این ٹی وی‘ نے چاووش اوغلو کے حوالے سے بتایا کہ ہم منگل کو بخارسٹ میں سویڈن اور فن لینڈ کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ یہ بات چیت سہ فریقی کوآرڈینیشن کے فریم ورک کے اندر ہوگی۔" Turkish, Swedish, Finnish FMs meet

ترکیہ نے نیٹو میں شامل ہونے کے امیدوار سویڈن اور فن لینڈ پر 'پی کے کے' اور اس کے اتحادیوں جیسے کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس کے ساتھ نرمی برتنے کا الزام لگایا ہے۔ چاووش اوغلو نے کہا کہ "ایکشن مثبت طور پر ترقی کر رہا ہے، لیکن ابھی بھی اقدامات کرنا باقی ہیں۔"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "حقیقت میں سویڈن وہ ملک ہے جسے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے"۔

یہ بھی پڑھیں: Turkey on Finland and Sweden: ترکی نے نیٹو میں شمولیت کیلئے فن لینڈ، سویڈن سے تحریری معاہدے کا مطالبہ کیا

اسٹاک ہوم اور زیلسنکی نے 24 فروری کو یوکرین کے خلاف روسی جنگ کے آغاز کے بعد نیٹو میں شامل ہونے کی خواہش کا اعلان کرتے ہوئے غیر جانبداری کی اپنی روایتی پالیسی کو ترک کر دیا تھا۔سویڈن کے نئے وزیر اعظم الف کرسٹرسن نے اس ماہ کے شروع میں ترک صدر رجب طیب ایردوغان سے ملاقات کے لیے انقرہ کا دورہ کیا تھا اور اسٹاک ہوم کو ترکیہ کی طرف سے نیٹو میں شمولیت کی حمایت کی امید تھی۔

اس سفر سے پہلے نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولن برگ جنہوں نے استنبول میں چاووش اوغلو اور اردوغان سے ملاقات کی تھی کہا کہ دونوں ممالک انقرہ کے خدشات کو دور کرنے کے لیے ترکیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.