ETV Bharat / international

Major Earthquakes in Turkey ترکیہ کی بین الاقوامی برادری سے ہنگامی امداد کی اپیل، عالمی رہنماؤں کا ردعمل - ترکیہ میں ہنگامی حالت نافذ

ترک حکومت نے ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے فوری امداد کی اپیل کی ہے جس کے بعد درجنوں ممالک اور تنظیموں نے جنوب مشرقی ترکیہ اور شمال مغربی شام میں زلزلے کی تباہی میں تقریبا 2000 سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد امدادی کارروائیوں میں مدد کی پیشکش کی ہے۔

Turkey calls for emergency aid to the international community after Major earthquakes
ترکیہ کی بین الاقوامی برادری سے ہنگامی امداد کی اپیل، عالمی رہنماؤں کا ردعمل
author img

By

Published : Feb 6, 2023, 8:40 PM IST

انقرہ: ترکیہ اور شام میں پیر کے روز آنے والے مہلک زلزلے کے بعد عالمی رہنماؤں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ اس مہلک زلزلے کی وجہ سے ترک حکومت نے ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔ ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی (AFAD) نے 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد عالمی برادری سے فوری امداد کو متحرک کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ AFAD نے ایک بیان میں کہا کہ اسے شہریوں کی تلاش اور بچاؤ کے شعبے میں بین الاقوامی مدد کی ضرورت ہے۔

ترکیہ کی اس اپیل کے بعد درجنوں ممالک اور تنظیموں نے جنوب مشرقی ترکیہ اور شمال مغربی شام میں زلزلے کی تباہی میں 1,800 سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد امدادی کارروائیوں میں مدد کی پیشکش کی ہے، جن کی فہرست درج نیچے دی جارہی ہے۔

بھارت: بھارتی حکومت نے کہا کہ اس کی نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی دو ٹیمیں جن میں 100 اہلکاروں پر مشتمل خصوصی طور پر تربیت یافتہ اسکواڈز تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں کے لیے تباہی والے علاقے میں روانہ ہونے کے لیے تیار ہیں۔ اس کے علاوہ طبی ٹیموں کو بھی تیار رکھا جا رہا ہے اور ترک حکام کے ساتھ مل کر امدادی سامان بھی بھیجا جا رہا ہے۔ اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے ترکیہ اور شام میں زبردست زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اس وقت ترکیہ کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے اور اس سانحے سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔

چین: ریاستی کونسل کی غیر ملکی امدادی ایجنسی نے کہا کہ چین زلزلے سے متاثرہ ترکیہ اور شام کو انسانی بنیادوں پر ہنگامی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ چین کی بین الاقوامی ترقیاتی تعاون ایجنسی کے ترجمان نے کہا کہ چین نے جان و مال کے نقصان پر تعزیت اور تشویش کا اظہار کیا اور ترکیہ اور شام دونوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

یورپی یونین: یورپی کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ یورپی یونین کے آٹھ ممالک سے دس سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں ترکیہ میں مدد کے لیے متحرک ہو گئی ہیں۔یہ یونٹ بلغاریہ، کروشیا، جمہوریہ چیک، فرانس، یونان، نیدرلینڈز، پولینڈ اور رومانیہ سے آتے ہیں۔ کمیشن نے لکھا کہ اٹلی اور ہنگری نے بھی ٹیمیں ترکیہ بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

جرمنی: وزیر داخلہ نینسی فیزر نے کہا کہ جرمنی کی فیڈرل ایجنسی فار ٹیکنیکل ریلیف (THW) "پناہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ واٹر ٹریٹمنٹ یونٹس کے لیے کیمپ قائم کر سکتی ہے۔THW ایجنسی جنریٹر، خیمے اور کمبل بھی تیار کر رہی ہے۔

یونان: یونان کے وزیر اعظم نے ترکیہ کو تعزیت اور حمایت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک اپنے وسائل کو متحرک کر رہا ہے اور وہ فوری طور پر مدد کرے گا۔ہجرت اور ہائیڈرو کاربن کی تلاش پر دہائیوں کی دشمنی اور حالیہ کشیدگی کے باوجود، یونان اور ترکیہ کی زلزلوں میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کی ایک طویل تاریخ رہی ہے۔

ایران: وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے زلزلے سے متاثرہ ممالک سے تعزیت اور گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور متاثرین کی مدد کے لیے آمادگی کا بھی اظہار کیا۔کنانی نے دونوں ممالک کے ساتھ ایران کے اچھے تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے امدادی اور صحت کے اداروں کی موجودگی کی ضرورت پڑی تو ہم اپنی اخلاقی ذمہ داری پوری کریں گے۔انہوں نے مدد کی پیشکش کو "اخلاقی، انسانی اور اسلامی ذمہ داری" قرار دیا۔

اٹلی: وزیر اعظم جارجیا میلونی نے کہا کہ اٹلی کا سول پروٹیکشن مدد فراہم کرنے اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے کھڑا ہے۔

اسرائیل: وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے سفارتی ذرائع سے درخواست موصول ہونے کے بعد زلزلہ زدہ شام میں امداد بھیجنے کی اجازت دے دی ہے کیونکہ پڑوسیوں کے درمیان کوئی سرکاری تعلقات نہیں ہیں۔اسرائیلی رہنما نے بھی تصدیق کی ہے کہ ان کی حکومت اس تباہی کے بعد ترکیہ کو انسانی امداد بھیجے گی۔ اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے ​​بھی ٹویٹر پر ترکی اور شام میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ہرزوگ نے ​​پوسٹ کیا، "ریاست اسرائیل ہمیشہ ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔ ہمارے دل غمزدہ خاندانوں اور ترک عوام کے ساتھ اس دردناک لمحے میں ہیں۔"اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلانٹ نے کہا کہ ملک ترکی کو ایک دہائی کے دوران سب سے زیادہ طاقتور زلزلے کے جھٹکوں کے بعد ہنگامی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے

نیٹو: ترکیہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے، نیٹو کے سربراہ جینز اسٹولٹن برگ نے ٹویٹر پر کہا: "میں صدر رجب طیب اردوگان اور وزیر خارجہ مولود کاوش اوغلو کے ساتھ رابطے میں ہوں، اور نیٹو کے اتحادی اپنی حمایت کو متحرک کر رہے ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

نارویجن ریفیوجی کونسل (NRC): کارسٹن ہینسن، مشرق وسطیٰ کے علاقائی ڈائریکٹر برائے NRC نے کہا کہ "NRC صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے تاکہ شام بھر میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں کو براہ راست مدد فراہم کی جا سکے۔ ایک بڑے پیمانے پر اضافے کی ضرورت ہے اور ہماری تنظیم اس کا حصہ ہوگی۔

پولینڈ: وزیر داخلہ اور انتظامیہ ماریوز کامینسکی نے کہا کہ پولینڈ ریسکیو گروپ HUSAR بھیجے گا، جس میں 76 فائر فائٹرز اور آٹھ ریسکیو ڈاگز پر مشتمل ہے۔

قطر: قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ترک صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ فون پر تعزیت کا اظہار کیا۔سرکاری خبر رساں ایجنسی کیو این اے نے کہا کہ امیر نے زلزلے سے پیدا ہونے والے سنگین انسانی اثرات کو کم کرنے میں برادر ملک کے لیے قطر کی حمایت کا اظہار کیا۔

اسپین: ہسپانوی شہری ریسکیو ٹیمیں ترکیہ جانے کی تیاری کر رہی ہیں، اسپین کی وزارت داخلہ نے کہا، اور وزارت دفاع اور دیگر محکموں کے حکام عملے کو فوری طور پر ترکیہ بھیجنے کے لیے رابطہ کر رہے ہیں۔

روس: روسی صدر ولادیمیر پوتن نے تعزیت کا اظہار کیا اور مدد کی پیشکش کی۔پوتن نے کہا، "براہ کرم اپنے ملک میں بے شمار انسانی ہلاکتوں اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر میری گہری تعزیت قبول کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس سلسلے میں ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یوکرین: صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین مدد بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ٹویٹر پر، زیلنسکی نے لکھا کہ میں صدر اردوغان، ترک عوام اور ترکیہ کے جنوب مشرق میں زلزلے کے متاثرین کے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔میں تمام متاثرین کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔ ہم اس مشکل وقت میں ترک عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ اور تباہی کے نتائج پر قابو پانے کے لیے ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یو این ایچ سی آر: اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی نے دونوں ممالک میں متاثرہ افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی جہاں بھی ممکن ہو ہماری فیلڈ ٹیموں کے ذریعے زندہ بچ جانے والوں کو فوری امداد فراہم کرنے میں مدد کے لیے تیار ہے۔

برطانیہ: برطانیہ کا کہنا ہے کہ وہ تلاش اور بچاؤ کے ماہرین اور ہنگامی طبی ٹیم ترکیہ بھیجے گا۔برطانوی وزارت خارجہ نے کہا کہ برطانیہ 76 سرچ اینڈ ریسکیو ماہرین، چار سرچ ڈاگ اور ریسکیو آلات بھیجے گا جو پیر کی شام ترکیہ پہنچیں گے۔ہم ضرورت کے مطابق مزید مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ برطانیہ کے خارجہ سیکریٹری جیمز کلیورلی نے ایک بیان میں کہا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

امریکہ: وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ امریکہ کو اس واقعے پر گہری تشویش ہے۔ میں ترک حکام کے ساتھ رابطے میں رہا ہوں تاکہ یہ بتایا جا سکے کہ ہم ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم ترکیہ کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ صورتحال کی قریب سے نگرانی کرتے رہیں گے۔ وہیں امریکہ کے صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ وہ ترکیہ اور شام میں زلزلے اور جانی نقصان پر غمزدہ ہیں اور انہوں نے واشنگٹن سے مدد کا وعدہ کیا ہے۔صدر نے ٹویٹ کیا، میں نے اپنی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ ترکیہ کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ صورتحال پر گہری نظر رکھے اور تمام ضروری مدد فراہم کرے۔

ڈبلیو ایچ او: اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس گیبریئس نے کہا کہ ہنگامی طبی ٹیموں کو فعال کر دیا گیا ہے تاکہ زخمیوں اور سب سے زیادہ کمزور لوگوں کو صحت کی ضروری دیکھ بھال فراہم کی جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.