انقرہ: صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکیہ گیم چینجز ٹیکنالوجیز کے ساتھ عالمی شہرت یافتہ ملک بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 6 فروری کو آنے والے ہولناک زلزلوں سے متاثرہ علاقوں میں 8 لاکھ37 ہزار 500 خیمے اورایک ہزار کنٹینرز نصب کیے گئے ہیں۔یورپ کی سب سے بڑی صنعت، ہوا بازی اور خلائی کلسٹر، ساہا استنبول کی 5ویں عام جنرل اسمبلی کو بھیجے گئے پیغام میں ایردوان نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں میں دفاعی صنعت میں انہوں نے جو تبدیلی لائی ہے، اس کے ساتھ ہائی ٹیک گھریلو اور قومی فوج کی خدمت کے لیے اور دوست و اتحادی ممالک کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ نے اب گیم چینجز ٹیکنالوجی کی بدولت دنیا میں اپنا اثر رسوخ قائم کر لیا ہے۔
دوسری جانب ایردوان نے قیصری میں اپنی تقریر میں بتایا کہ 6 فروری کو آنے والے ہولناک زلزلوں سے متاثرہ علاقوں میں 8 لاکھ37 ہزار 500 خیمے اورایک ہزار کنٹینرز نصب کیے گئے ہیں اور زیر تعمیر فلیٹوں کی تعداد 141,300 اور گاؤں کے مکانات کی تعداد 58,630 ہے۔ترکیہ کے صدر نے بتایا کہ ہمیں صدی کی آفت کا سامنا کرنا پڑا 50 ہزار سے زائد انسانوں کی جانوں کا نقصان ہوا، ساری قوم کے ساتھ ملکر ہم ان زخموں کو مندمل کرنے میں کوشاں ہیں۔ مسمار عمارتوں کے ملبے کو ہٹا دیا گیا ہے اورمتاثرہ عمارتو ں کی نشاط نو شروع کر دی گئی ہے۔ ہم رکے بغیر کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Erdogan On Youth نوجوان کی کامیابی قوم کےلیے مشعل راہ، ترکی صدر
یو این آئی