ETV Bharat / international

Turkey Arrests 48 for Looting ترکیہ میں زلزلے کے بعد لوٹ مار کے الزام میں اڑتالیس افراد گرفتار - ترکیہ میں زلزلے کے بعد لوٹ مار کے واقعات

ترکیہ میں خوفناک زلزلے کے بعد کئی شہر تباہ ہوگئے، زلزلہ متاثرین اس ہولناک سانحے سے نڈھال ہیں، ایسے میں ترکیہ میں لوٹ مار جیسے واقعات منظر عام پر آئے ہیں۔ پولیس نے ان معاملات میں 48 افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 12, 2023, 10:50 PM IST

انقرہ: ترکیہ میں تباہ کن زلزلے کے بعد لوگوں کو شدید بحران کا سامنا ہے۔ ان سب کے درمیان کچھ لوگ مدد کرنے کے بجائے لوٹ مار میں مصروف ہیں۔ ترک حکام نے ہفتے کے روز ترکیہ میں طاقتور زلزلے کے بعد لوٹ مار کے الزام میں 48 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ سرکاری میڈیا نے یہ اطلاع دی۔ انادولو نیوز ایجنسی نے کہا کہ مشتبہ افراد کو پیر کے 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد لوٹ مار کی تحقیقات کے حصے کے طور پر آٹھ مختلف صوبوں میں حراست میں لیا گیا تھا۔

ترکیہ اور شام میں زلزلے اور آفٹر شاکس سے اب تک 33 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ آفیشل گزٹ میں شائع ہونے والے ایک حکم نامے کے مطابق، پولیس اب ایمرجنسی کی حالت میں بڑھائے گئے اختیارات کے حصے کے طور پر ڈکیتی کے جرائم میں لوگوں کو مزید تین دن کے لیے حراست میں لے سکتی ہے۔ صدر رجب طیب اردو غان نے اس سے قبل اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ ترکیہ لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے زلزلہ سے متاثرہ دیار باقر صوبے کے دورے کے دوران کہا تھا کہ ہم نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اب سے ڈکیتی یا اغوا میں ملوث افراد کو ہوشیار رہنا چاہیے۔منگل کو اردگان نے زلزلے سے متاثرہ جنوب مشرقی ترکی کے 10 صوبوں میں تین ماہ کی ایمرجنسی کا اعلان کیا۔ دریں اثنا، اس ہفتے کے شروع میں ترکیہ اور شام میں آنے والے 7.8 شدت کے تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد اتوار کے روز 33 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.