ETV Bharat / international

Egypt Turkey Relations ترکیہ اور مصر کے درمیان دس سال بعد سفارتی تعلقات بحال - ترکیہ اور مصر

ترکیہ اور مصر نے کئی مہینوں کی اعلیٰ سطحی بات چیت کے بعد ایک مشترکہ بیان میں اس اہم پیش رفت کا اعلان کیا۔ ترکیہ نے صالح متلو سین کو قاہرہ میں اپنا سفیر نامزد کیا جبکہ مصر نے عمرو الہامی کو انقرہ میں اپنا سفیر نامزد کیا ہے۔

Etv Bharat
مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ترک صدر رجب طیب اردوغان
author img

By

Published : Jul 4, 2023, 4:19 PM IST

استنبول: ترکیہ اور مصر نے 10 سال بعد سفارتی تعلقات بحال کرتے ہوئے سفیروں کا تقرر کیا ہے۔ دونوں ممالک کی وزارت خارجہ نے منگل کو ایک مشترکہ بیان میں یہ اطلاع دی۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ترک صدر رجب طیب اردوغان نے مئی کے آخر میں فون پر بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی سطح کو بڑھانے اور سفیروں کے تبادلے پر اتفاق کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق مصر نے 2013 میں ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے والی تنظیموں کی حمایت پر ترک سفیر کو بےدخل کردیا تھا جس کے بعد سے ترکیہ اور مصر کے سفارتی تعلقات منقطع تھے۔

ترک وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ"ترکیہ اور مصر نے سفارتی تعلقات کی سطح کو سفیروں کی سطح تک بلند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترکیہ نے صالح متلو سین کو قاہرہ اور مصری وزارت نے انقرہ میں سفیر کے عہدے کے لیے عمرو الہامی کو نامزد کیا ہے۔"بیان میں کہا گیا ہے کہ "دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی سطح میں یہ اہم پیش رفت دونوں ممالک کے صدور کے فیصلے کے مطابق عمل میں لایا گیا۔"

یہ بھی پڑھیں:

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "اس قدم کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی ہے اور ترک و مصری عوام کے مفادات میں دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کی باہمی خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دونوں فریقوں کے وزارت خارجہ کے سینئر عہدیداروں نے 2021 سے ہی بات چیت شروع کی ہے لیکن 2022 کے اواخر میں قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے دوران مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کے ترک ہم منصب رج طیب اردوغان کے ہاتھ ملانے کے بعد ترکیہ اور مصر کے درمیان تعلقات کی بحالی کی کوششوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.