ETV Bharat / international

Earthquake in Alaska الاسکا میں 7.4 شدت کا زلزلہ

author img

By

Published : Jul 16, 2023, 9:02 PM IST

الاسکا زلزلہ مرکز نے کہا کہ الاسکا جزیرہ نما، الیوٹین جزائر اور کک انلیٹ علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ حالانکہ ایک گھنٹے کے بعد سونامی سے متعلق ایڈوائزری کو واپس لے لیا گیا۔

Earthquake in Alaska
Earthquake in Alaska

واشنگٹن: امریکہ کے الاسکا سے 106 کلومیٹر جنوب میں واقع سینڈ پوائنٹ میں اتوار کو ایک زوردار زلزلہ آیا جس سے سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی۔ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ یہ زلزلے اتنے شدید تھے کہ ان کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ حالانکہ ایک گھنٹے کے بعد سونامی کی وارننگ منسوخ کرتے ہوئے ایڈوائزری کو واپس لے لیا گیا۔

زلزلے کے باعث خوفناک تباہی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ لیکن زلزلے سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں ابھی تک صحیح معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کے بعد ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے جس کے بعد خوف و ہراس کا ماحول رہا۔ یو ایس جی ایس نے کہا کہ زلزلہ 9.3 کلومیٹر (5.78 میل) کی گہرائی میں واقع تھا۔ الاسکا زلزلہ مرکز نے کہا کہ الاسکا جزیرہ نما، الیوٹین جزائر اور کک انلیٹ علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ غور طلب ہے کہ دو ہفتے قبل الاسکا کے اینکریج میں ہلکا زلزلہ آیا تھا۔ یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کا مرکز شہر سے تقریباً 12 میل جنوب میں تھا۔ یو ایس جی ایس کے فراہم کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ زلزلہ 17.5 میل کی گہرائی میں آیا۔

مزید پڑھیں: Deaths in Turkey Earthquake ترکیہ میں زلزلے سے سینتالیس ہزار سے زائد اموات کی تصدیق

قابل ذکر ہے کہ الاسکا پیسفک رنگ آف فائر میں آتا ہے، جسے سیسمک ایکٹویٹی میں کافی فعال سمجھا جاتا ہے۔ ایسے میں یہاں زلزلے کا خطرہ رہتاہے۔ اس سے قبل 1964 میں الاسکا میں 9.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا جسے شمالی امریکہ میں آنے والا اب تک کا سب سے طاقتور زلزلہ سمجھا جاتا ہے۔ پھر زلزلے اور سونامی کی وجہ سے 250 سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے تھے۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں کے پیش نظر لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ساحل سے دور محفوظ مقام پر چلے جائیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.