سیول: جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 انفیکشن کے 1,15,638 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 2,31,42,479 ہوگئی ہے۔ صحت کے حکام نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ جنوبی کوریا کی ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن ایجنسی کے مطابق، گزشتہ روز کے مقابلے میں یومیہ انفیکشن کے معاملوں میں 43,142 کا اضافہ ہوا، لیکن ایک ہفتہ قبل یہ تعداد 1,50,212 تھی۔ Total cases of Corona in South Korea
گزشتہ ایک ہفتے میں ملک میں تصدیق شدہ معاملوں کی روزانہ اوسط تعداد 99,059 رہی۔ نئے معاملوں میں 380 غیر ملکی معاملے ہیں اور اس کے ساتھ ان کی کل تعداد 58,342 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: South Korea Corona Update جنوبی کوریا میں کورونا کے 43 ہزار سے زائد نئے معاملوں کی تصدیق
جنوبی کوریا میں کورونا سے متاثرہ 591 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دریں اثنا، اس وبا سے مزید 71 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 26 ہزار 689 ہو گئی ہے اور اموات کی شرح 0.12 فیصد ہے۔
یو این آئی