ETV Bharat / international

Top US Pak Generals Discuss امریکی اعلیٰ جنرل کی پاکستانی آرمی چیف سے سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال - پاکستان امریکہ جنرلز کی گفتگو

امریکہ کے اعلیٰ جنرل مارک ملی نے فون پر گفتگو کے دوران جنرل منیر کو پاکستان کے نئے چیف آف آرمی اسٹاف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پاکستانی عوام سے تعزیت کا اظہار بھی کیا جنہیں گزشتہ برس تباہ کن سیلاب کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Etv Bharat
امریکی اعلیٰ جنرل مارک ملی کی پاکستانی آرمی چیف سید عاصم منیر
author img

By

Published : Jan 13, 2023, 6:15 PM IST

واشنگٹن: کابل میں مہلک دہشت گردانہ حملے کے ایک دن بعد امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملی نے جمعرات کو پاکستان کے نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے پاکستان اور خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ جنرل ملی نے فون پر گفتگو کے دوران جنرل منیر کو پاکستان کے نئے چیف آف آرمی سٹاف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

فون پر ہونے والی بات چیت کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے جوائنٹ اسٹاف کے ترجمان کرنل ڈیو بٹلر نے کہا، ’’سینئر رہنماؤں نے پاکستان سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل ملی نے پاکستانی عوام سے بھی تعزیت کا اظہار کیا جنہیں گزشتہ برس تباہ کن سیلاب کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دریں اثناء کانگریس کی خاتون رکن شیلا جیکسن لی نے ایوان نمائندگان میں ایک قرارداد پیش کی تاکہ اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے اور جب وہ صحت یاب ہونے کی کوشش کر رہے ہیں تو ان کی حمایت جاری رکھی جائے۔

شیلا جیکسن نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی-امریکی کمیونٹی امریکی معاشرے کا ایک "خزانہ اور اندرونی جزو" ہے جو پاکستان کے المیے کو ذاتی طور پر محسوس کرتی ہے، اور جس کے ساتھ تمام امریکی متحد ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا کہ بائیڈن انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ان پاکستانی شہریوں کو عارضی تحفظ کا درجہ دینے کے لیے تیزی سے کام کرے جو اس وقت امریکہ میں مقیم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Tom West on Pakistan: ’امریکہ کے پاس پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں‘

قابل ذکر ہے کہ جون 2022 میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں، ملک کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوب گیا، جس سے 33,000,000 پاکستانیوں کی زندگیاں براہ راست متاثر ہوئیں۔ قرارداد میں کہا گیا کہ 1,700 سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، جن میں سے ایک تہائی بچے تھے، 12,900 لوگ زخمی ہوئے، 20,600,000 کو اس وقت انسانی امداد کی ضرورت ہے، اور 7,900,000 بے گھر ہو چکے ہیں۔

قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ اس وقت 5.5 ملین سے زیادہ پاکستانیوں کو پینے کے صاف پانی تک رسائی نہیں ہے، بہت سے علاقوں میں سیلاب کا پانی ابھی بھی ہے اور پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں ایک بڑی تشویش بنی ہوئی ہیں کیونکہ سیلاب نے ملک کے معاشی طور پر سب سے کمزور خطوں کو تباہی اور انسانی تباہی سے دوچار کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.