ETV Bharat / international

Donald Lu to Travel to India امریکی معاون وزیر خارجہ لو پیر کو چار روزہ دورے پر پہنچیں گے بھارت - ڈونلڈ لو کا دورہ بھارت

جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے امریکی معاون وزیر خارجہ ڈونالڈ لو 5 ستمبر سے 8 ستمبر تک ایک وفد کے ساتھ بھارت کا دورہ کریں گے۔ Donald Lu four day visit to India

امریکی معاون وزیر خارجہ لو پیر کو چار روزہ دورے پر پہنچیں گے بھارت

author img

By

Published : Sep 4, 2022, 10:49 AM IST

نئی دہلی: جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے امریکی معاون وزیر خارجہ ڈونالڈ لو پیر کو چار روزہ دورے پر بھارت پہنچیں گے۔ لو 5 ستمبر سے 8 ستمبر تک ایک وفد کے ساتھ بھارت کا دورہ کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان جامع عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید گہرا کیا جاسکے۔ Donald Lu to Travel to India

امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق مسٹر لو مشرقی ایشیائی اور بحرالکاہل کے امور کے بیورو کی نائب معاون وزیر خارجہ کیملی ڈاسن کے ساتھ اعلیٰ کواڈ حکام کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی وہ ہند-بحرالکاہل سیکورٹی امور کے دفاع کے اسسٹنٹ سکریٹری ایلی رتنرکے ساتھ امریکہ-ہند 2+2 انٹر سیشنل میٹنگ اور سمندری سیکورٹی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Sheikh Hasina India Visit شیخ حسینہ اگلے ہفتے بھارت کا دورہ کریں گی

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق، وفد سینئر ہندوستانی حکام سے ملاقات کرے گا تاکہ ان طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے جس میں امریکہ اور ہندوستان ایک آزاد، خوشحال، لچکدار اور محفوظ ہند-بحرالکاہل خطے کی حمایت کے لیے اپنے تعاون کو بڑھا سکتے ہیں۔ جہاں انسانی حقوق کا احترام کیا جاتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.