ETV Bharat / international

Haramain Sharifain on Raja Singh پاکستان اور حرمین شریفین نے راجہ سنگھ کے توہین آمیز بیان کی مذمت کی

author img

By

Published : Aug 24, 2022, 3:42 PM IST

Updated : Aug 24, 2022, 4:14 PM IST

حرمین شریفین اور پاکستان نے بھارت کی حکمران جماعت کے ایک رکن کی طرف سے توہین رسالت کی شدید مذمت کی اور بین الاقوامی تنظیموں سے اسلاموفوبیا کے پھیلاؤ کو روکنے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔ پاکستان نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے لوگوں کے خلاف فوری اور سخت کاروائی کی جائے جو توہین رسالت کے مرتکب ہوتے ہیں۔ Haramain Sharifain on Raja Singh

top religious Muslims Centre Haramain Sharifain condemns Raja Singh remarks against Prophet Muhammad
حرمین شریفین نے پیغمبراسلام کے خلاف راجہ سنگھ کے توہین آمیز بیان کی شدید مذمت کی

سعودی عرب میں واقع حرمین شریفین نے منگل کے روز بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی طرف سے پیغمبر اسلام کے خلاف کیے گئے متنازعہ بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ حرمین شریفین نے ایک بیان میں حیدرآباد کے گوشا محل سے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رکن اسمبلی کی طرف سے پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کی مذمت کی۔ حرمین شریفین نے حرمین نے بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے عناصر کو روکیں جو فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرتے ہیں اور اسلامو فوبیا کے پھیلاؤ کو روکنے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کریں۔Haramain Sharifain on Raja Singh

Haramain Sharifain
حرمین شریفین کا ٹویٹ

وہیں پاکستان نے بھی بھارت میں توہین رسالت پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ تین ماہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے جب بی جے پی کے کسی رہنما نے توہین رسالت کا ارتکاب کیا ہے۔ جس کی وجہ سے دنہا بھر کے مسلمانوں کے جذبات شدید طور پر مجروح ہوئے ہیں۔ لیکن پارٹی کی جانب سے اپنے رکن اسمبلی کے خلاف کی گئی تادیبی کاروائی سے مسلمانوں کی تکلیف اور غم و غصہ کو ختم نہیں کرسکتی۔

دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ توہین رسالت پر مسلمانوں کے احتجاج کے بعد ٹی راجہ سنگھ کو گرفتار تو کیا گیا لیکن چند گھنٹوں کے بعد انھیں ضمانت پر رہا کردیا گیا اور بی جے پی کے کارکنان نے ان کا پرجوش استقبال بھی کیا جو قابل مذمت ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ حالیہ واقعہ ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف بھارتی حکومت کے نفرت انگیز رویے کی نشاندہی کرتا ہے اور بھارت میں اسلاموفوبیا کی تشویشناک صورتحال کو مزید اجاگر کرتا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں اس طرح کی اشتعال انگیز بیانات اور مسلمانوں کے خلاف تشدد پر بی جے پی کے سینیئر رہنماوں کی خاموشی داراصل ان شر پسند عناصر کو مکمل حمایت کی عکاسی کرتی ہے۔ اپنے بیان میں پاکستان نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے لوگوں کے خلاف فوری اور سخت کاروائی کی جائے جو توہین رسالت کے مرتکب ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھارت میں اسلاموفوبیا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Hyderabad Protests over Prophet Remarks: اہانت رسول کے خلاف حیدرآباد میں احتجاج، مہدی پٹنم میں لاٹھی چارج

Sufi Sajjadanashin Council on Raja Singh: رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

BJP MLA Raja Singh Remark: راجہ سنگھ کا بیان بے ہودہ اور تکلیف دہ، مسلم پرسنل لاء بورڈ

واضح رہے کہ منگل کی صبح، راجہ سنگھ کو حیدرآباد پولیس نے ایک ویڈیو میں پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کرنے پر گرفتار کیا تھا جس کو اس نے پیر کو دیر گئے یوٹیوب پر جاری کیا تھا۔ ویڈیو جاری ہونے کے بعد شہر میں راجہ سنگھ کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے۔ بی جے پی ایم ایل اے کے خلاف مختلف تھانوں میں شکایتیں درج کرائی گئیں، جس کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ خاص طور پر پرانے شہر میں سینکڑوں لوگ اس کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ گرفتاری کے بعد اسے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا تاہم نامپلی کورٹ نے تکنیکی بنیادوں اور پولیس کی غلطی کی بنیاد پر ضمانت دے دی۔ وہیں دوسری جانب بی جے پی کی مرکزی تادیبی کمیٹی نے اپنے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو پارٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پارٹی سے معطل کر دیا ہے۔

Last Updated : Aug 24, 2022, 4:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.