ETV Bharat / international

معاہدے کے تحت غزہ میں جنگ بندی کا آج آخری دن

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 27, 2023, 8:34 AM IST

غزہ میں چار روزہ جنگ بندی کا آج آخری دن ہے۔ جمعہ (24 اکتوبر) سے شروع ہی جنگ بندی میں حماس اور اسرائیل نے قیدیوں کا تبادلہ کیا ہے۔ حماس نے جنگ بندی کے اعلان کے بعد اب تک کل 54 یرغمالیوں کو رہا کیا جبکہ اسرائیل 117 فلسطینیوں کو جیلوں سے آزاد کر چکا ہے۔ دونوں جانب سے ابھی تک بچوں اور خواتین کو ہی رہا کیا گیا ہے۔ Ceasefire agreement 4th Day

Etv Bharat
Etv Bharat

غزہ: حماس اور اسرائیل کے درمیان آج چار روزہ جنگ بندی کا چوتھا اور آخری دن ہے۔ اس دوران دونوں جانب سے معاہدے پر عمل کرتے ہوئے قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ جاری ہے۔

Omar Atshan, 17, is hugged by his mother after being released from an Israeli prison

A group of Israelis celebrate as a helicopter carrying hostages released from the Gaza Strip

  • اب تک کتنے قیدی رہا کیے گئے:

اتوار کے روز جنگ بندی کے تیسرے دن جہاں حماس نے اسرائیل سے 7 اکتوبر کو یرغمال بنائے گئے شہریوں کو رہا کیا وہیں اسرائیل نے بھی درجنوں فلسطینی قیدیوں کو اپنی جیلوں سے آزاد کیا ہے۔ اتوار کو حماس نے 14 یرغمالیوں کو رہا کیا جن میں سے 11 اسرائیل کے شہری اور تین افراد کا تعلق دیگر ممالک سے ہے۔ اسرائیل نے حماس کے اس اقدام کے جواب میں 39 فلسطینی قیدیوں کی رہا کیا ہے۔ اس سے قبل سنیچر کو 13 یرغمال بنائے گئے اسرائیلی شہریوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل نے 39 فلسطینیوں کو اپنی قید سے رہائی دی تھی۔ جمعے کو حماس نے جو 24 یرغمالی رہا کیے تھے ان میں سے اسرائیل کے 13، تھائی لینڈ کے 10 اور فلپائن کے ایک شہری شامل تھا۔ اسرائیل نے جمعے کے دن بھی 39 فلسطینیوں کو رہا کیا تھا۔ حماس نے جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اب تک کل 54 یرغمالیوں کو رہا کیا ہے جبکہ اسرائیل نے 117 فلسطینیوں کو اپنی جیلوں سے رہائی دی ہے۔

Shuruq Dwayat, left, a Palestinian prisoner released by Israel, is hugged by relatives

A group of Israelis watch as a helicopter carrying hostages released from the Gaza Strip

A Palestinian prisoner, center, released by Israel is welcomed to the West Bank

Israa Jaabis, center, a Palestinian prisoner released by Israel

  • جنگ بندی کا آخری دن آج:

قیدیوں کا چوتھا تبادلہ آج متوقع ہے۔ معاہدہ کے مطابق حماس کی جانب سے کُل 50 مغویوں کو رہا کیا جانا ہے جس کے بدلے اسرائیل نے 150 فلسطینیوں کی رہائی کا وعدہ کیا ہے۔ اب تک رہائی پانے والوں میں زیادہ تر خواتین اور نابالغ ہیں۔ دوسری جانب امریکہ، مصر اور قطر کی قیادت میں بین الاقوامی ثالث جمعے سے جاری اس جنگ بندی کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حماس نے پہلی بار کہا ہے کہ وہ بڑی تعداد میں یرغمالیوں کو رہا کرنے کے لیے اس معاہدے میں توسیع کی کوشش کرے گا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بائیڈن سے بات کی ہے اور حماس کے ہر 10 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے جنگ بندی میں ایک اضافی دن کی توسیع کی اپنی پیشکش کا اعادہ کیا ہے۔ لیکن انہوں نے کہا کہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد اسرائیل اپنی پوری طاقت کے ساتھ حملوں کا دوبارہ آغاز کرے گا۔

An Israeli soldier rests near the Israel-Gaza border in southern Israel

Palestinians line up for cooking gas
Palestinians line up for cooking gas
Israeli soldiers sit together near the Israel-Gaza border in southern Israel

  • صیہونیت مخالف یہودیوں کا مطالبہ:

نیویارک میں، سینکڑوں یہودی مظاہرین اور غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے گروپ نے اتوار کو مین ہٹن پل پر کئی گھنٹوں تک گاڑیوں کی آمدورفت بند کر دی۔ 7 اکتوبر سے غزہ میں اسرائیل اور حماس کی جنگ شروع ہونے کے بعد، امریکہ میں رائے عامہ کو بھڑکانے کے لیے ایک تلخ جنگ جاری ہے، کئی کالج کیمپس میں مشتعل ریلیاں اور کئی بڑے شہروں میں نمایاں مقامات پر خلل انگیز مظاہرے ہوئے ہیں۔ امریکہ میں ایسے یہودی گروہ ہیں جو فلسطینیوں کے لیے اسرائیلی پالیسیوں کی مخالفت میں برسوں سے سرگرم ہیں اور جو اب غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ صیہونیت مخالف یہودی تنظیمیں ماضی میں بھی اسرائیل نواز گروپوں کے ساتھ جھڑپیں کر چکی ہیں، اور اب دوبارہ فلسطین کی حمایت میں سڑکوں پر ہیں۔

  • BREAKING: 1,500 Jews, Palestinians, rabbis, imams, pastors, parents, and elected officials for a ceasefire are risking arrest at the Manhattan Bridge.

    We represent the majority of people in the US. 66% of Americans and 80% of Democrats want the bombing of Gaza to stop. pic.twitter.com/ZC2wmR1OSP

    — Jewish Voice for Peace (@jvplive) November 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.