ETV Bharat / international

Most Devastating Earthquakes in Turkey ترکیہ کو 1999 کے بعد سب سے زیادہ مہلک زلزلے کا سامنا

ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے میں اب تک مجموعی طور پر تقریبا 1600 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، صرف ترکیہ میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ زلزلہ 1999 میں آنے والے زلزلے کے بعد ترکیہ میں سب سے زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہورہا۔ 1999 کے زلزلے میں 17,500 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Timeline of most devastating earthquake in Turkey since 1999
ترکیہ کو 1999 کے بعد سب سے زیادہ مہلک زلزلے کا سامنا
author img

By

Published : Feb 6, 2023, 7:18 PM IST

انقرہ: ایک تباہ کن زلزلے نے جنوبی ترکیہ اور شمالی شام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ 40 سیکنڈ طویل زلزلے میں اب تک تقریبا 1600 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس زلزلے کے جھٹکے لبنان اور قبرص تک محسوس کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق صرف ترکیہ میں 1014 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 582 افراد شام میں ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکیہ میں گزشتہ 24 برسوں میں آنے والے بدترین زلزلوں کی ایک فہرست درج زیل ہے:

  • اگست 1999: ترکیہ کے سب سے بڑے شہر استنبول کے جنوب میں واقع ایک گنجان آباد علاقے مارمارا میں 7.6 شدت کے ایک طاقتور زلزلے میں 17,500 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
  • نومبر 1999: ترکی کے مشرقی قصبے دوزسے میں 7.2 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں کم از کم 845 افراد ہلاک ہو گئے۔
  • مئی 2003: مشرقی صوبے بنگول میں 6.4 شدت کے زلزلے نے ایک اسکول کے ہاسٹل کو تباہ کر دیا جس میں 83 بچوں سمیت 167 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
  • مارچ 2010: مشرقی صوبے الازیگ میں 6.1 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 42 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
  • اکتوبر 2011: ترکیہ کے مشرقی شہر وان میں زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پہلا (شدت 7.2) 23 اکتوبر کو اور دوسرا (شدت 5.6) 9 نومبر کو آیا، جس میں کل 644 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
  • جنوری 2020: ایلازیگ میں 6.8 شدت کے زلزلے سے کم از کم 22 افراد ہلاک اور 1,000 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ یہ زلزلے شام، جارجیا اور آرمینیا میں بھی محسوس کیا گیا تھا۔
  • اکتوبر 2020: 30 اکتوبر کو مشرقی یونان اور مغربی ترکیہ میں 7.0 شدت کے زلزلے نے عمارتیں زمین بوس کر دیں، جس میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور 800 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ ترکیہ میں زیادہ تر نقصان ایجین کے تفریحی شہر ازمیر میں اور اس کے آس پاس میں ہوا تھا۔
  • فروری 2023: 7.8 شدت کے ایک طاقتور زلزلے نے جنوب مشرقی ترکیہ اور شمال مغربی شام کو ہلا کر رکھ دیا۔ ترکیہ میں کم از کم ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 5000 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔جبکہ شام میں کم از کم 5 سو سے زائد افراد ہلاک اور 1000 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.