دمشق: اسرائیل نے جارحیت جاری رکھتے ہوئے طشام پر فضائی حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 3 شامی فوجی ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے بیک وقت 2 میزائل حملے کیے گئے، جن میں دمشق کے قریب دِیہی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ شامی سرکاری میڈیا نے اتوار کو بتایا کہ شام پر اسرائیل کے متعدد میزائل حملوں میں کم از کم تین شامی فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ اسرائیل نے جارحیت جاری رکھتے ہوئے طشام پر فضائی حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 3 شامی فوجی ہلاک ہو گئے۔ Israeli Strike On Syria
خبر کے مطابق میزائل حملے رات 8:50 بجے کیے گئے جن میں دارالحکومت دمشق اور ساحلی صوبے طرطوس کے قریب دیہی علاقوں میں‘کچھ پوائنٹس’کو نشانہ بنایا گیا۔میڈیانے شامی فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ہدف بحیرہ روم کے ساحل پر روس کے اہم شامی اڈوں کے قریب واقع شامی فوجی پوائنٹس تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Israeli Strike On Syria Kills 4 Soldiers: شام پراسرائیل کا ہوائی حملہ، چار شامی فوجی ہلاک
سرکاری میڈیا کے مطابق شام کی فضائی دفاعی فورسز نے اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے کچھ میزائلوں کو مار گرایا۔ دمشق پر حملے لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوب مشرق کی سمت سے کیے گئے جب کہ طرطوس پر حملے بحیرہ روم سے کیے گئے۔ واضح رہے کہ شام میں 2011 میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل اب تک سینکڑوں فضائی حملے کر چکا ہے۔
یو این آئی