جکارتہ: انڈونیشیا کے جاوا صوبے کی راجدھانی بانڈونگ کے ایک پولیس اسٹیشن میں بدھ کی صبح خودکش بم دھماکے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ حملہ آور مارا گیا۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ بانڈونگ پولیس کے سربراہ اشون سیپیونگ نے یہاں بتایا کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 20 منٹ پر آستانہ انیار کے ذیلی ضلعی پولیس اسٹیشن میں ہوا۔ police officers injured in Indonesia
انہوں نے مقامی میڈیا کو بتایا ’’حملہ آور پولیس اسٹیشن میں اس وقت داخل ہوا جب پولیس اہلکار اپنے معمول کے کام میں مصروف تھے۔ حملہ آور نے پہلے پولیس اہلکاروں کو چاقو دکھایا اور پھر دھماکہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Afghanistan Bus Explosion افغانستان بس دھماکے میں سات افراد کی موت
یو این آئی