ETV Bharat / international

Shooting at Nightclub in Brazil برازیل کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

برازیل کی ریاست ساؤ پالو میں واقع ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کے سبب تین افراد ہلاک ہو گئے۔

Shooting at Nightclub in Brazil
Shooting at Nightclub in Brazil
author img

By

Published : Mar 27, 2023, 11:45 AM IST

ساؤ پالو: برازیل کی جنوب مشرقی ریاست ساؤ پالو کے شہر ساؤ کارلوس کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ مقامی پولیس نے یہ اطلاع دی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ ہفتے کی رات اس وقت پیش آیا جب ایک شخص، جسے شراب کے نشے میں ایک کلب سے باہر نکال دیا گیا تھا، بندوق لے کر واپس آیا اور لوگوں پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے دو افراد موقعے پر ہی جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ مقامی پولیس کمشنر گلبرٹو ایکینو نے بتایا کہ 36 سالہ حملہ آور کو ڈیوٹی پر موجود دو پولیس اہلکاروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ ایکینو نے کہا کہ برازیل کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ کلب سے نکالے جانے کے بعد، حملہ آور ہیلمٹ پہنے کار میں پارٹی میں واپس آیا اور فائرنگ کر دی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ملک برازیل کی ایسپریتو سانتو ریاست میں گذشتہ سال 25 نومبر یعنی جمعہ کے روز ایک نامعلوم شخص نے دو اسکولس پر فائرنگ کر دی تھی جس کے سبب تین افراد ہلاک اور دیگر گیارہ افراد شدید زخمی ہو گئے تھے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ حملہ آور نے خودکار ویپن سے اندھا دھند فائرنگ کردی تھی۔ یہ تمام واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا تھا۔ بتایا گیا تھا کہ اس حملہ آور نے فوجی لباس پہن رکھا تھا اور ساتھ ہی اس نے اپنے چہرے کو ماسک سے بھی ڈھانپ رکھا تھا۔ اس مشتبہ شخص نوجوان معلوم ہوتا تھا۔ بتایا گیا تھا کہ یہ واقعہ دارالحکومت سے پچاس میل دور ویٹوریا نامی ایک چھوٹے سے قصبے میں پیش آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.