ETV Bharat / international

Blast in Kabul: کابل میں دھماکہ، تین افراد ہلاک، متعدد زخمی

author img

By

Published : Aug 13, 2022, 8:54 PM IST

کابل کے قومی شماریات اور اطلاعاتی اتھارٹی میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ متعدد افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔Blast in Kabul

Etv Bharat
Etv Bharat

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغرب میں قومی شماریات اور اطلاعاتی اتھارٹی (این ایس آئی اے) میں ایک دھماکے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ قبل ازیں مقامی باشندوں اور دیگر ذرائع نے بتایا تھا کہ دھماکہ مغربی کابل کے علاقے دشت برچی میں ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ افغانستان طلوع نیوز براڈکاسٹر کے مطابق دو فوجی اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔ Blast In Kabul

گزشتہ ہفتے کے آخر میں کابل میں دو مہلک دھماکوں میں 10 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے تھے۔ میڈیا کے مطابق دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ افغانستان میں سلامتی کی صورتحال بدستور کشیدہ ہے کیونکہ طالبان کے قبضے کا سال قریب آرہا ہے۔ واضح رہے کہ 15 اگست 2021 کو طالبان نے کابل پر قبضے کے ساتھ ہی ملک کے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Blast in Kabul: افغان دارالحکومت کابل میں دھماکہ، 8 افراد جاں بحق

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.