انقرہ: شمال مغربی ترکی میں اتوار کو ایک موٹر وے پر سڑک حادثے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے۔ وزیر صحت فرحتین کوکا نے یہ اطلاع دی۔ کوکا نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے، جب کہ 27 افراد اب بھی زیر علاج ہیں۔ Road Accident in Turkey
نیم سرکاری انادولو ایجنسی نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس انقرہ استنبول ہائی وے پر ایک رکاوٹ سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک کرین کے ساتھ بس کو اٹھانے کے لئے ہائی وے کی استنبول سمت کوعارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Road Accident In Holland ہالینڈ میں بے قابو ٹرک کی زد میں آکر چھ افراد ہلاک
یو این آئی