ویانا: آسٹریا کی دارالحکومت ویانا کے قریب موئیڈلنگ قصبے کے ایک اسپتال میں منگل کی صبح آگ لگنے سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی حکام نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ آسٹریا کی خبر رساں ایجنسی اے پی اے نے بتایا کہ منگل کی صبح تقریباً ایک بجے کے قریب موئیڈلنگ اسٹیٹ ہسپتال کی تیسری منزل پر ایک کمرے میں آگ لگ گئی، جس میں تین مرد مریض ہلاک ہو گئے۔ اے پی اے کے مطابق واقعے میں ایک خاتون بھی زخمی ہوئی اور 90 کے قریب مریضوں کو بحفاظت اسپتال سے نکال لیا گیا۔ پولیس نے منگل کی رات اس امکان کا اظہار کیا کہ شاید یہ آگ متاثرین میں سے ایک 75 سالہ شخص کے سگریٹ پینے کی وجہ سے لگی ہو۔
قابل ذکر ہے کہ اپریل 2023 میں چین میں ایک ہسپتال میں آگ لگنے کا واقعہ سامنے آیا تھا۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ایک اسپتال میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ یہ حادثہ مریض ڈپارٹمنٹ کے مشرقی ونگ میں پیش آیا۔ اس دوران 21 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ آگ پر قابو پانے میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ کا وقت لگا۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ہنگامی ٹیم بیجنگ کے چانگ فینگ ہسپتال میں جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو آپریشن کے بعد مجموعی طور پر 71 افراد کو نکال لیا گیا۔ تمام کو دوسرے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وہیں اس دوران 21 کی موت ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: Factory Fire in China چین میں فیکٹری میں آتشزدگی سے گیارہ افراد ہلاک
یو این آئی