شام کے مختلف علاقوں میں ہیضے کی وبا سے کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
یہ اطلاع اتوار کو سرکاری حکام نے دی۔
کرد خود مختار انتظامیہ، جسے دمشق نے تسلیم نہیں کیا، نے ہفتے کو کہا کہ رقہ اور دیر الزور علاقوں میں ہیضے کی وجہ سے بیمار ہونے والے تین افراد کی موت ہو گئی ہے۔
شام کے کرد علاقے میں ہیضے کے کم از کم 15معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔
شام کی وزارت صحت نے حلب صوبے میں ہیضے کے 15 معاملوں کی تصدیق کی ہے۔ ایک نو سالہ بچہ جو پہلے ہیضے سے بیمار ہوا تھا جسے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
شامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقات کے دوران ایک آئس فیکٹری میں ہیضے کے بیکٹیریا پائے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:شام میں بم دھماکے میں 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی
یواین آئی