ETV Bharat / international

Israeli Troops kills 3 Palestinian: مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں تین فلسطینی ہلاک

author img

By

Published : Aug 9, 2022, 10:46 PM IST

نابلس کے شمالی مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں تین فلسطینی ہلاک گئے ہیں۔ فلسطینی ڈاکٹروں اور عینی شاہدین نے یہ اطلاع دی ہے۔Israeli Troops kills 3 Palestinian

Etv Bharat
Etv Bharat

نابلس کے شمالی مغربی کنارے میں منگل کی صبح اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں تین فلسطینی ہلاک اور 40 دیگر زخمی ہو گئے۔ فلسطینی ڈاکٹروں اور عینی شاہدین نے یہ اطلاع دی ہے۔ فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی (پی آر سی ایس) نے بتایا کہ زخمیوں میں سے دس کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں علاج کے لیے نابلس اسپتال میں داخل گیا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ فلسطینی بندوق برداروں اور اسرائیلی اسپیشل فورس کے درمیان جھڑپ اسرائیل پر حملے میں ملوث مطلوب مشتبہ افراد کی تلاش میں اسرائیلی فوج کے نابلس کے پرانے قصبے پر حملہ کرنے کے نتیجے میں ہوئی۔Israeli Troops kills 3 Palestinian

اسرائیلی پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فورس نے ابراہیم النابلسی کے گھر کو گھیرے میں لے لیا۔ وہ اسرائیل کو اس سال مغربی کنارے کے پرانے شہر پر متعدد حملوں کے لیے مطلوب تھا۔ اسرائیلی فوج نے ایک الگ بیان میں کہا کہ فوجیوں نے النابلوسی کے گھر کے اندر بیٹھے دہشت گردوں پر فائرنگ کی۔ جس کی وجہ سے النابلوسی سمیت تین فلسطینی مارے گئے۔ پی آر سی ایس نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی ایمبولینس پر فائرنگ کی اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کو اندر جانے سے روک دیا تاکہ پھنسے ہوئے متاثرین کو نکالا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: Israeli Army Kills Palestinian Youth: مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ، ایک اور فلسطینی نوجوان جاں بحق

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.