ETV Bharat / international

Nigeria Military Helicopter Crash نائیجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تین فوجی ہلاک

author img

By

Published : Dec 27, 2022, 11:25 AM IST

نائجیریا کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ 'دارالحکومت نیامے کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تربیتی پرواز سے واپس آرہا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں تین فوجی ہلاک ہو گئے۔ Nigerian Military Aircraft Crashes in Niger

نائیجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تین فوجی ہلاک

ابوجہ: نائجیریا کے دارالحکومت نیامے کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فوج کا ایک ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے تین فوجی ہلاک ہو گئے۔ مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ یہ واقعہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 09:00 بجے پیش آیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایم آئی-17 ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر جس میں تین افراد سوار تھے، لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی تھی جس پر جلد ہی قابو پالیا گیا۔ Military helicopter crashes in Nigeria

واضح رہے کہ اس سے قبل 22 مئی 2021 کو نائجیریا کی وسطی ریاست کادونا میں پیش آنے والے طیارہ حادثے میں فوجی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم الطاہرو کی موت ہوگئی تھی۔ نائجیریائی فوج نے اپنے آفیشل ٹویٹر پیج پر کہا تھا کہ "فوج کو یہ اعلان کرتے ہوئے بہت افسوس ہورہا ہے کہ ایک طیارہ حادثہ میں ہمارے فوجی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم الطاہرو کی موت ہوگئی ہے۔ یہ حادثہ ریاست کادونا میں پیش آیا، جس میں پائلٹ کے علاوہ 10 اہلکار بھی ہلاک ہوئے تھے۔ وینگارڈ نیوز ایجنسی کے مطابق طیارہ کے حادثے میں مجموعی طور پر 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: طیارہ حادثہ میں نائیجیریا کے فوجی سربراہ ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.