ETV Bharat / international

Road Accident in South Korea جنوبی کوریا میں آٹھ گاڑیوں کی ٹکر میں تیس زخمی

author img

By

Published : Jun 16, 2023, 2:59 PM IST

جنوبی کوریا کے مشرقی صوبے گینگون میں سڑک حادثہ پیش آیا جس میں کم از کم 30 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ آٹھ گاڑیوں کے درمیان ٹکر کی وجہ سے پیش آیا۔ Many vehicle collision in South Korea

جنوبی کوریا میں آٹھ گاڑیوں کی ٹکر میں تیس زخمی

سیول: جنوبی کوریا کے مشرقی صوبے گینگون میں آٹھ گاڑیوں کے درمیان تصادم میں تقریباً 30 افراد زخمی ہو گئے۔ یونہاپ نیوز ایجنسی نے جمعہ کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ اطلاعات کے مطابق مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 26 منٹ پر چار اسکول ٹرپ بسیں، تین ٹرک اور ایک مسافر کار آپس میں ٹکرا گئیں۔ یہ حادثہ دارالحکومت سیول سے تقریباً 100 کلومیٹر مشرق میں ہانگ چیون کاؤنٹی میں پیش آیا۔ ایجنسی نے فائربریگیڈ کے حکام اور پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حادثے میں تقریباً 30 افراد معمولی زخمی ہوئے۔ بسوں میں سیول کے ایک مڈل اسکول کے طلباء اور اساتذہ سوار تھے۔ حکام اور پولیس نے 12 آلات اور تقریباً 30 بچاؤ عملہ کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا جب کہ حادثے کی اصل وجہ کی جانچ کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اپریل میں جنوبی کوریا میں ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا تھا جہاں ایک بس الٹ گئی تھی۔ یہاں چونگزو میں سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے، جب کہ 34 مسافر زخمی ہو گئے تھے۔ معلومات کے مطابق یہ حادثہ شمالی چانگ چیونگ صوبے میں پیش آیا تھا۔ حادثے میں 11 افراد شدید زخمی ہوئے تھے، جنہیں علاج کے لیے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں ایک 60 سالہ اسرائیلی خاتون بھی شامل تھی جو کہ دم توڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Canada Road Accident کینیڈا میں سڑک حادثہ، پندرہ افراد ہلاک، متعدد زخمی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.