ETV Bharat / international

China US Propaganda امریکہ مشرق وسطیٰ میں بحریہ کی تعیناتی کا ’بے بنیاد پروپیگنڈہ‘ بند کرے - مشرق وسطیٰ میں اپنے بحریہ کی تعیناتی کی ہے

ایسا دعویٰ کیا جارہا ہے کہ چین نے حماس۔اسرائیل جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں اپنے بحریہ کی تعیناتی کی ہے۔ چین نے امریکہ کے اس دعوے کو خارج کرتے ہوئے افواہ نہیں پھیلانے کی اپیل کی ہے۔Chinese warships, Israel-Gaza conflict,Oman's navy

The US should stop the 'baseless propaganda':China

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 23, 2023, 10:47 AM IST

بیجنگ: چین نے امریکہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل-غزہ تنازعہ کے درمیان مشرق وسطیٰ میں چینی جنگی جہازوں کی تعیناتی کے بارے میں بے بنیاد پروپیگنڈے کو ختم کرے۔ چینی سفارت خانے کے ترجمان لیو پینگیو نے اتوار کو ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر سمیت چھ چینی جنگی جہاز پچھلے ہفتے سے مشرق وسطیٰ میں تعینات کیے گئے ہیں، جن میں عمان کی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشق بھی شامل ہے۔

لیو نے بیان میں کہا کہ ’’چینی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کا بحری بیڑا اسکارٹ مشن کے لیے روانہ ہوا اور متعلقہ ممالک کے دوستانہ دورے کر رہا ہے۔ متعلقہ فریقین کو حقائق کا احترام کرنا چاہیے اور بے بنیاد پروپیگنڈا بند کرنا چاہیے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:امریکہ، اسرائیل کی فوجی امداد میں مزید اضافہ کرے گا

دریں اثنا، پنٹاگن کے مطابق، ایران کی ’’پراکسی فورسز‘‘ کی طرف سے خطے میں امریکی افواج پر بڑھتے ہوئے حملوں کے درمیان، امریکہ یو ایس ایس آر ڈوائٹ ڈی آئیسین ہاور کیریئر اسٹرائیک گروپ کو خلیج فارس میں تعینات کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ یو ایس ایس آر گیرالڈ آر فورڈ کیریر اسٹرائک گروپ کو مشرقی بحیرہ روم میں تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی تیسرے فریق کو روکنے کے لیے کام کیا جا سکے، جو اسرائیل کے خلاف تنازع میں ملوث ہونے پر غور کر سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.