ETV Bharat / international

US shoots down Iranian drone in northern Iraq امریکہ نے عراق میں ایرانی ڈرون مار گرایا، امریکی ترجمان

author img

By

Published : Sep 29, 2022, 9:34 PM IST

امریکی فوج کے مطابق ایرانی ڈرون علاقے میں امریکی افواج کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا تھا۔امریکی افواج کی سنٹرل کمانڈ کے ترجمان جوئی بکینو کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ دوپہر تقریبا دو بج کر دس منٹ پر امریکی افواج نے بغیر پائلٹ ایرانی ڈرون کو مار گرایا، یہ ایربیل کی سمت میں پرواز کر رہا تھا۔ جس کے نتیجے میں امریکی افواج کے علاقے کو خطرہ ہو سکتا تھا۔US shoots down Iranian drone in northern Iraq

ڈرون مار گرایا
ڈرون مار گرایا

واشنگٹن، امریکہ نے دعوی کیا ہے اس نے ایران کا ایک ڈرون طیارہ عراق میں گرادیا ہے۔ یہ اطلاع امریکی فوج نے دی ہے۔

امریکی فوج کے مطابق ایرانی ڈرون علاقے میں امریکی افواج کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا تھا۔امریکی افواج کی سنٹرل کمانڈ کے ترجمان جوئی بکینو کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ دوپہر تقریبا دو بج کر دس منٹ پر امریکی افواج نے بغیر پائلٹ ایرانی ڈرون کو مار گرایا، یہ ایربیل کی سمت میں پرواز کر رہا تھا۔ جس کے نتیجے میں امریکی افواج کے علاقے کو خطرہ ہو سکتا تھا۔

تاہم امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی امریکی فوجی کو کسی قسم کی کوئی گزند نہیں پہنچی ہے۔ اس سے قبل ایرانی پاسدران انقلاب نے دعوٰی کیا تھا کہ ایرانی ڈرونز نے عراق میں اپنے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکی سنٹرل کمانڈ نے ایران کے اس طرح کے حملوں کی کوشش کو بلا اشتعال حملوں کا نام دیتے ہوئے ان کی مذمت کی تھی۔ سنٹرل کمانڈ کے مطابق اس طرح کی کارروائیوں سے بے گناہ لوگوں کی جانوں کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران نے امریکی ڈرون مار گرائے تھے: امریکہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.