امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکہ کو چین کی جانب سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر مشیل بیچلیٹ کے بیجنگ کے سرکاری دورے پر دھوکہ دہی اور پابندی لگانے کی کوششوں پر تشویش ہے۔ہفتے کے روز ایک بیان میں مسٹر بلنکن نے کہا: ’’ہمیں تشویش ہے کہ چینی حکام کی طرف سے دورے پر جو شرائط عائد کی گئی ہیں انہیں پورا نہیں کیا جا سکتا ۔‘‘
ہفتے کے روز ایک بیان میں مسٹر بلنکن نے کہا: ’’ہمیں تشویش ہے کہ چینی حکام کی طرف سے دورے پر جو شرائط عائد کی گئی ہیں انہیں پورا نہیں کیا جا سکتا ۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’ہم ان رپورٹس سے مزید پریشان ہیں جن میں جھنجیانگ کے باشندوں کو علاقے کے حالات کے بارے میں شکایت یا کھل کر بات نہ کرنے کی وارننگ دی گئی ہے ۔" جھنجیانگ میں دس لاکھ افراد کو حراست میں لیا گیا۔
مزید پڑھیں:Chinese FM Talks with US Counterpart: چینی وزیر خارجہ کی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے بات چیت
انہوں نے کہا کہ لواحقین اور زیر حراست افراد کے لواحقین کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو ضمیر کو جھنجوڑ دیتا ہے۔
یواین آئی