ETV Bharat / international

Nawaz Sharif Appeal For Musharraf: پاکستان حکومت مشرف کو ملک واپسی کےلیے سہولت فراہم کرے، نواز شریف - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

سابق پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان کی وفاقی حکومت سے متحدہ عرب امارات میں زیر علاج سابق فوجی حکمران پرویز مشرف کی پاکستان واپسی میں سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ The Pakistani Government should Facilitate Musharraf's Return

Nawaz Sharif Appeal For Musharraf
Nawaz Sharif Appeal For Musharraf
author img

By

Published : Jun 15, 2022, 10:47 AM IST

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی حکومت سے متحدہ عرب امارات میں زیر علاج سابق فوجی حکمران پرویز مشرف کی پاکستان واپسی میں سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ یہ رپورٹ ڈان اخبار نے بدھ کے روز دی ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا ’’میری مسٹر پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا مخالفت نہیں ہے۔ میں نہیں چاہتا کہ کسی دوسرے کو اپنے پیاروں کی خاطر تکلیف سے گزرنا پڑے جیسے کہ وہ ذہنی تکلیف سے دوچار ہوئے ہیں‘‘۔ The Pakistani Government should Facilitate Musharraf's Return

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 1999 میں جنرل مشرف کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کا تختہ الٹنے کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات خراب ہو گئے تھے۔ مشرف کی طرح نواز شریف نے بھی گزشتہ چند سال خود ساختہ جلاوطنی میں گزارے ہیں۔ گزشتہ چند دنوں سے مسٹر مشرف کی طبیعت ناساز ہے، ان کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ وہ وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں اور تین ہفتوں سے متحدہ عرب امارات کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

(یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.