ٹوکیو: جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے Former Japanese Prime Minister Shinzo Abe کی منگل کے روز ٹوکیو میں آخری رسوم ادا کر دی گئی۔ اس دوران بڑی تعداد میں لوگوں نے آنجہانی لیڈر کو نم آنکھوں سے الوداع کہا۔ سی این این نے رپورٹ کیا کہ مسٹر آبے کی روح کو سکون دینے کے لیے زوجوجی مندر میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ خبر میں بتایا گیا ہے کہ کانٹو کے علاقے میں زوجوجی مندر ایک تاریخی مقام ہے جو 600 سال سے زیادہ پہلے قائم کیا گیا تھا۔ The Japanese Said Goodbye to Shinzo Abe with Tears in their Eyes
اس دوران آنجہانی رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ مندر کے پاس سڑکوں پر جمع ہوئے۔ Goodbye to Shinzo Abe۔ رپورٹ کے مطابق اس درمیان ہزاروں لوگوں نے جاپان کے شہر نارا میں مسٹر آبے کے قتل کی جگہ پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔ واضح رہے کہ جاپان کے سب سے طویل عرصے تک وزیر اعظم رہنے والے مسٹر آبے کو ٹیٹسویا یاماگامی نے نارا میں گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔
یو این آئی
یہ بھی پڑھیں: