ETV Bharat / international

French National Day فرانسیسی صدر نے مودی کو ہندی میں دعوت نامہ بھیجا

فرانس نے باسٹل ڈے پریڈ کے موقع پر پی ایم مودی کو خصوصی مہمان کے طور پر دعوت نامہ بھیجا ہے۔ فرانس کے صدر نے یہ دعوت نامہ ہندی زبان میں بھیجا ہے۔ PM Modi to Visit France

author img

By

Published : May 7, 2023, 6:44 AM IST

فرانسیسی صدر نے مودی کو ہندی میں دعوت نامہ بھیجا

نئی دہلی: فرانس کے صدر ایمانوئل میخواں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹویٹر پر باسٹل ڈے پریڈ میں خصوصی مہمان کے طور پر شرکت کے لیے ہندی میں دعوت نامہ دے کر سب کو حیران کر دیا۔ ایمانوئل میخواں نے اپنی فرانسیسی زبان کے ساتھ ہندی میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'پیارے نریندر مودی، 14 جولائی کی پریڈ کے اعزازی مہمان کے طور پر پیرس میں آپ کا استقبال کرتے ہوئے بہت خوشی ہوگی۔ اس پر پی ایم مودی نے ٹویٹر پر جواب دیتے ہوئے لکھا، "شکریہ میرے دوست ایمانوئل میخواں! میں آپ اور فرانسیسی عوام کے ساتھ باسٹل ڈے اور ہماری اسٹریٹجک شراکت داری کا جشن منانے کا منتظر ہوں۔" واضح رہے کہ ہندوستان اور فرانس کا خاص طور پریورپ اور ہند بحرالکاہل کے خطہ میں امن و سلامتی کے بارے میں مشترکہ نظریہ ہے اور یہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں پر مبنی ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ہند فرانس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر ایمانویل میکخواں کی دعوت پر اس سال 14 جولائی کو باسٹل ڈے پریڈ میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کے لیے پیرس جائیں گے۔ وزارت خارجہ نے یہ اطلاع دی۔ اس اہم موقع پر بھارتی مسلح افواج کا ایک دستہ فرانسیسی دستوں کے ساتھ پریڈ میں حصہ لے گا۔ وزارت خارجہ کے مطابق، وزیر اعظم کے اس تاریخی دورے سے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک، ثقافتی، سائنسی، تعلیمی، اقتصادی تعاون کے نئے اور بلند نظر اہداف طے کرکے ہند- فرانس اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں اگلے مرحلے کا آغاز ہونے کی امید ہے۔ جس میں صنعتوں کی ایک وسیع رینج شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi to Visit France وزیر اعظم مودی جولائی میں فرانس کا دورہ کریں گے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.