واشنگٹن: امریکہ کے ٹیکساس میں چار بھارتی نژاد امریکی خواتین کے ایک گروپ کے ساتھ زیادتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ٹیکساس پولیس نے اس معاملے میں ایک خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ ویڈیو میں، ملزم خاتون مبینہ طور پر بھارتی نژاد امریکی خواتین سے بدسلوکی کرتے ہوئے اور بھارت واپس جانے کے لیے کہہ رہی ہے۔ یہ واقعہ بدھ کی رات ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں ایک پارکنگ میں پیش آیا۔ ویڈیو میں ملزم خاتون میکسیکن امریکی شہری بتاتی ہوئی اور بھارتی نژاد امریکی خواتین کے ایک گروپ پر حملہ کرتی ہوئی دیکھائی دیتی ہے۔Texas Woman Assaults Indian Women
-
This is so scary. She actually had a gun and wanted to shoot because these Indian American women had accents while speaking English.
— Reema Rasool (@reemarasool) August 25, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Disgusting. This awful woman needs to be prosecuted for a hate crime. pic.twitter.com/SNewEXRt3z
">This is so scary. She actually had a gun and wanted to shoot because these Indian American women had accents while speaking English.
— Reema Rasool (@reemarasool) August 25, 2022
Disgusting. This awful woman needs to be prosecuted for a hate crime. pic.twitter.com/SNewEXRt3zThis is so scary. She actually had a gun and wanted to shoot because these Indian American women had accents while speaking English.
— Reema Rasool (@reemarasool) August 25, 2022
Disgusting. This awful woman needs to be prosecuted for a hate crime. pic.twitter.com/SNewEXRt3z
ویڈیو میں خاتون کہہ رہی ہے کہ میں تم بھارتیوں سے نفرت کرتی ہوں۔ یہ تمام بھارتی امریکہ آتے ہیں کیونکہ وہ بہتر زندگی چاہتے ہیں۔ میکسیکن نژاد امریکی خاتون کی شناخت پلانو کی ایسمیرالڈا اپٹن کے نام سے ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرنے والے ایک شخص نے لکھا کہ یہ واقعہ میری والدہ اور ان کی تین سہیلیوں کے ساتھ ڈیلاس، ٹیکساس میں پیش آیا۔ ویڈیو شیئر کرنے والے شخص کی والدہ کو ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ میکسیکو سے تعلق رکھنے والی امریکی خاتون کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں اور نسلی گالیاں نہ دینے کی درخواست کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
ویڈیو میں ملزم خاتون یہ کہتے ہوئے بھی نظر آرہی ہے کہ میں جہاں بھی جاتی ہوں بھارتی ہر جگہ پائے جاتے ہیں۔ اگر بھارت میں زندگی بہترین ہے تو آپ یہاں کیوں ہیں؟ اس کے بعد وہ بدکلامی کرتی ہے اور بھارتی خواتین کو مارنا شروع کردیتی ہے۔ پلانو پولیس افسران نے ملزم خاتون ایسمرلڈا اپٹن کو جمعرات کی سہ پہر گرفتار کیا۔اس پر حملہ کرنے، جسمانی چوٹ پہنچانے اور دہشت گردی کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی ریما رسول نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ یہ بہت خوفناک ہے۔ اس کے پاس اصل میں بندوق تھی اور وہ گولی مارنا چاہتی تھی... اس عورت پر نسلی جرم کا مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔