ETV Bharat / international

Taliban Ban on Female Students طالبان نے خواتین کی تعلیم پر پابندیوں میں مزید سختی کی - طالبان نے یونیورسٹیوں میں طالبات پر پابندی لگائی

افغانستان میں طالبان کی حکومت نے اپنے حالیہ حکم نامے میں طالبات پر یونیورسٹی کے داخلہ امتحانات میں شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے، جو اگلے ماہ ہونے والے ہیں۔ Taliban Ban Female Students in Universities

طالبان نے خواتین کی تعلیم کی پابندیوں میں مزید سختی کی

author img

By

Published : Jan 29, 2023, 2:24 PM IST

کابل: طالبان حکومت کی وزارت اعلیٰ تعلیم نے افغانستان میں نجی یونیورسٹیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ لڑکیوں کی یونیورسٹی کی تعلیم پر پابندیوں کے بارے میں اپنی پالیسی سخت کریں اور اگلے ماہ طالبات کو داخلہ کے امتحانات دینے کی اجازت نہ دیں۔ رپورٹ کے مطابق وزارت تعلیم نے اپنا پیغام افغانستان کے شمالی صوبوں بشمول کابل کے تعلیمی اداروں کو بھیجا ہے جہاں فروری کے آخر میں امتحانات ہونے والے ہیں۔ سرکرلر میں کہا گیا ہے کہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے ادارے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وزارت اعلیٰ تعلیم نے دسمبر میں یونیورسٹیوں سے کہا تھا کہ وہ طالبات کو "تا اطلاع ثانی " داخلے کی اجازت نہ دیں۔ کچھ دن بعد حکومت نے ’این جی اوز‘ میں کام کرنے والی خواتین کو کام سے روک دیا تھا۔ حکام نے لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کو بھی بند کردیا تھا۔ خواتین کے کام اور تعلیم پر پابندیوں کی بین الاقوامی مذمت کی گئی۔ مغربی سفارت کاروں نے اشارہ کیا ہے کہ طالبان کو خواتین کے حوالے سے اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ باضابطہ بین الاقوامی شناخت کا موقع حاصل کر سکیں اور اپنی معاشی تنہائی کو کم کریں۔ ملک کو معاشی بحران کا سامنا ہے، جس کی ایک وجہ پابندیاں ہیں جو اس کے بینکنگ سیکٹر کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ تاہم ورلڈ بینک نے گذشتہ ہفتے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ طالبان انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کی توجہ معاشی طور پر خود کفیل بننے پر مرکوز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Taliban Ban Higher Education For Girls افغانستان میں لڑکیوں کی اعلی تعلیم پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.