ETV Bharat / international

Taliban Arrests Afghan YouTuber: توہین مذہب کے الزام میں افغان یوٹیوبر گرفتار، ایمنسٹی نے فوری رہائی کا مطالبہ کیا - گرفتار افغان یوٹیوبر کی فوری رہائی کا مطالبہ

بین الاقوامی رضاکار تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے طالبان سے توہین مذہب کے الزام میں گرفتار افغان یوٹیوبر کی فوری طور پرغیرمشروط رہای کا مطالبہ کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ آزادی اظہار کے حق پر ایک صریح حملے میں طالبان نے یوٹیوبر اجمل حقیقی اور ان کے ساتھیوں کو اسلامی مقدس اقدار کی توہین کے الزام میں من مانی طور پر حراست میں لے لیا ہے۔Taliban Arrests Afghan YouTuber

Taliban Arrests Afghan YouTuber on Charges of Blasphemy, Amnesty demands immediate release
توہین مذہب کے الزام میں افغان یوٹیوبر گرفتار، ایمنسٹی نے فوری رہائی کا مطالبہ کیا
author img

By

Published : Jun 9, 2022, 6:22 PM IST

کابل: افغانستان میں طالبان حکومت نے ایک مشہور یوٹیوبر اجمل حقیقی کو اسلام اور قرآن کی توہین کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ Taliban Arrests Afghan YouTuber ایک وائرل ویڈیو میں وہ مبینہ طور پر اپنے تین دوستوں کے ساتھ قرآن کی آیات کی تلاوت کرتے ہوئے ہنستے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ طالبان کے مقرر کردہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس نے اجمل اور اس کے تینوں ساتھیوں کو 5 جون کو گرفتار کیا۔ بعد ازاں اسی دن اجمل کی ایک اور ویڈیو جاری ہوئی جس میں وہ اپنے کیے پر معافی مانگتے نظر آرہے ہیں۔ ٹوئٹر پر اجمل کی گرفتاری کی مذمت کی جا رہی ہے اور ان کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی رضاکار تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل Amnesty International نے بھی ان کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ٹویٹ کیا کہ آزادی اظہار کے حق پر ایک صریح حملے میں طالبان نے یوٹیوبر اجمل حقیقی اور ان کے ساتھیوں کو "اسلامی مقدس اقدار کی توہین" کے الزام میں من مانی طور پر حراست میں لے لیا ہے اور ایک ویڈیو سے ناراض ہونے کی وجہ سے معافی مانگنے پر مجبور کیا ہے۔ بعد ازاں 5 جون کو اجمل نے پچھلی ویڈیو پر معذرت کرتے ہوئے ایک اور ویڈیو پوسٹ کی۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

ایک اور ٹویٹ میں ایمنسٹی نے لکھا کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد سے، طالبان ہر اس شخص پر ڈرانے، ہراساں کرنے، اور تشدد کا استعمال کر رہے ہیں جنہوں نے انسانی حقوق یا جدید اقدار کی حمایت کا اظہار کیا ہے، خاص طور پر انسانی حقوق کے محافظوں، خواتین کارکنوں، صحافیوں اور اکیڈمی کے اراکین۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جنوبی ایشیا کی مہم چلانے والی سمیرا حمیدی نے اجمل اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "یوٹیوب پر اجمل اور اس کے ساتھیوں کی من مانی حراست اور انہیں معافی مانگنے پر مجبور کرنا آزادی اظہار کے حق کو دبانے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ طالبان انہیں فوری طور پر غیر مشروط رہا کرے۔

یہ بھی پڑھیں: Hamid Karzai on Taliban Hijab Decree: طالبان کے احکامات سے افغانستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا، حامد کرزئی کا بیان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.