ETV Bharat / international

Nancy Pelosi in Taiwan: ہند بحرالکاہل خطے میں تائیوان امریکہ کا اہم شراکت دار، نینسی پیلوسی - تائیوان امریکہ تعلقات

امریکی ایوان کی اسپیکر نینسی پیلوسی Nancy Pelosi نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہمارا دورہ تائیوان Nancy Pelosi in Taiwan اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ امریکہ تائیوان کے ساتھ کھڑا ہے اور تائیوان ایک مضبوط، متحرک جمہوریت اور ہند-بحرالکاہل خطے میں ہمارا اہم شراکت دار بھی ہے۔

Nancy Pelosi
امریکی ایوان کی اسپیکر نینسی پیلوسی
author img

By

Published : Aug 3, 2022, 4:10 PM IST

امریکی ایوان کی اسپیکر نینسی پیلوسی Nancy Pelosi چین کی سخت مخالفت کے درمیان منگل کو تائیوان پہنچیں Nancy Pelosi in Taiwan اور اسے ہند-بحرالکاہل خطے میں ایک اہم شراکت دار قرار دیا۔ نینسی پیلوسی نے ایک ٹویٹ میں کہا، "ہمارا دورہ اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ امریکہ تائیوان کے ساتھ کھڑا ہے اور تائیوان ایک مضبوط، متحرک جمہوریت اور ہند-بحرالکاہل خطے میں ہمارا اہم شراکت دار ہے۔ انہوں نے اپنی آمد کے فوراً بعد ٹویٹر پر لکھا کہ ہمارے وفد کا تائیوان دورہ تائیوان کی متحرک جمہوریت کی حمایت کے لیے امریکہ کے غیر متزلزل عزم کا احترام کرتا ہے۔ پیلوسی نے مزید کہا کہ تائیوان کی قیادت کے ساتھ ہماری بات چیت ہمارے پارٹنر کے لیے ہماری حمایت کی تصدیق کرتی ہے اور ایک آزاد اور کھلے ہند-بحرالکاہل خطے کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے مشترکہ مفادات کو فروغ دیتی ہے۔

courtesy twitter
بشکریہ ٹویٹر

نینسی پیلوسی نے بدھ کو تائیوان کی صدر اور دیگر قانون سازوں سے ملاقات کی۔ اس ملاقات سے پہلے پیلوسی نے بدھ کو تائیوان کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔ پیلوسی نے صدر تسائی انگ وین کی ان کو خوش آمدید کرنے پر شکریہ بھی کیا اور بین پارلیمانی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ پیلوسی نے تائیوان کی پارلیمنٹ کو بتایا کہ ہم دنیا کے سب سے زیادہ خودمختار معاشروں میں سے ایک ہونے پر تائیوان کی تعریف کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے امریکی صنعت کو تقویت دینے کے مقصد سے نئے امریکی قانون امریکی تائیوان اقتصادی تعاون کے لیے زیادہ مواقع فراہم کرتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ نینسی پیلوسی کا یہ دورہ پچھلے 25 برسوں میں امریکہ سے آنے والا پہلا اعلیٰ سطح کا وفد اہے۔ خیال ر ہے کہ وہ تائیوان میں کانگریس کے ایک وفد کی قیادت کر رہی ہیں۔ دریں اثنا، چین نے ان کے دورے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے چین امریکہ تعلقات کو شدید طور پر کمزور کرتا ہے۔ چین یہ دعویٰ کرتا رہا ہے کہ تائیوان اس کا حصہ ہے۔ یہ غیر ملکی حکام کے تائیوان کے دوروں کی مخالفت کرتا ہے کیونکہ اسے لگتا ہے کہ یہ جزیرے کے علاقے کو خودمختار تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.