ETV Bharat / international

Israeli Strikes on Aleppo Airport شام نے حلب ایئرپورٹ پر اسرائیلی فضائی حملے کو جنگی جرائم قرار دے دیا

شام کی وزارت خارجہ نے کہا کہ حال ہی میں اسرائیل کے فضائی حملے میں حلب انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی نشانا بنایا گیا، ایسے حملے بین الاقوامی قوانین کے مطابق جارحیت اور جنگی جرائم کے مترادف ہیں۔ اسرائیل کو ان حملوں کا جواب دینا ہو گا۔Israeli Strikes on Aleppo Airport

Syria says new Israeli strikes on Aleppo airport a war crime
شام نے حلب ایئرپورٹ پر اسرائیلی فضائی حملے کو جنگی جرائم قرار دے دیا
author img

By

Published : Sep 8, 2022, 10:56 PM IST

دمشق: اسرائیل کی جانب سے ایک ہی ہفتے میں دوسری مرتبہ حلب کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا جس کے بعد شام کی وزارت خارجہ نے شہری آبادی پر اسرائیلی فضائی حملوں کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مطابق وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فضائی بمباری کی وجہ سے ایئرپورٹ کے رن وے اور سروسز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔Israeli Strikes on Aleppo Airport

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’اسرائیل کی جانب سے فضائی حملے میں شام کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا اور حال ہی میں اس میں حلب انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی نشانا بنایا گیا، ایسے حملے بین الاقوامی قوانین کے مطابق جارحیت اور جنگی جرائم کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو ان حملوں کا جواب دینا ہو گا۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق دشمن ملک اسرائیل نے بحیرہ روم سے حلب کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر میزائل حملے کیے جس کی وجہ سے رن وے کو شدید نقصان پہنچا۔

شام کی خبر رساں ایجنسی نے اس سے قبل بتایا کہ شام کے دفاعی نظام نے کئی میزائلوں کو ناکام بنایا جبکہ مالی نقصانات کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں، دوسری جانب شام کی نجی ایئرلائن چام ونگ نے اعلان کیا کہ اسرائیل حملوں کی وجہ سے حلب جانے والی تمام پروازوں کو دارالحکومت دمشق کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Israel Strikes Aleppo Airport شام کے حلب ایئرپورٹ پر اسرائیل کے فضائی حملے

انسانی حقوق کی نگراں تنظیم کے مطابق ایران سے منسلک ملیشیا کے گوداموں پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں بمباری کی وجہ سے حلب ایئرپورٹ کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، شام میں اندرونی ذرائع پر انحصار کرنے والی تنظیم کے مطابق 2 میزائل حملوں میں شام میں ہتھیاروں کے ڈپو کو نقصان پہنچا، حملے کی وجہ سے آگ لگی جس سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا۔ خبر رساں ایجنسی سنا نے کہا کہ اسرائیلی حملوں نے حلب کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا، جس سے کچھ مادی نقصان ہوا۔

2011 سے اسرائیل نے اپنے شمالی پڑوسی ملک پر سینکڑوں فضائی حملے کیے ہیں، اگرچہ اسرائیل انفرادی حملوں پر شاذ و نادر ہی تبصرہ کرتا ہے، لیکن اس نے ان میں سے سینکڑوں حملوں کا اعتراف کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے ہمیشہ اس طرح کی کارروائی کا دفاع کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس کا مقصد ایران کو جارحیت سے روکنا ہے۔

یاد رہے، خبر رساں ایجنسی سنا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے گزشتہ ہفتے حلب ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کی وجہ سے بھاری مالی نقصان ہوا تھا۔ علاقائی سفارتی اور انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق اسرائیل کے ان حملوں میں ایرانی اور لبنانی حزب اللہ کے ساتھ ساتھ شامی حکومتی فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.